مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی اور انکے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ ہے: پاکستان ہائی کمشنر
برمنگھم ... مڈلینڈز میں آباد لاکھوں پاکستانیوں کوسہولت بہم پہچانے کے لئے پاکستان قونصلیٹ آفس برمنگھم میں مشین ریڈایبل پاسپورٹ سروس شروع کر دی گئی ہے جس سے پاکستانی کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑگئی ہے اور اب انہیں مشین ریڈایبل پاسپورٹ کی تجدیدکے لئے لندن جانے کی کوفت سے چھٹکارامل گیا ہے۔اس سہولت کے اجراء کی باقاعدہ افتتاحی تقریب گزشتہ روزپاکستان قونصلیٹ آفس برمنگھم میں منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی برطانیہ میں تعینات پاکستان کے ھائی کمشنرسیدابن عباس تھے جبکہ دیگرمقررین میں تقریب کے میزبان پاکستان قونصلیٹ آفس برمنگھم میں تعینات قونصل جنرل سیداحمدمعروف ، انگلینڈ کے پہلے منتخب مسلمان ایم پی اوربرمنگھم کے علاقے ھینڈزورتھ وپیری بارسے مسلسل چوتھی بارمنتخب ہونے والے ممبرپارلیمنٹ خالدمحمودمرزا اور برمنگھم کے سابق لارڈمئیرکونسلرسیدشفیق شاہ شامل تھے ۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز قاضی حفیظ الرحمن نے تلاوت کلام پاک سے کیا جبکہ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ایم آر پی سروس کی فراہمی پر مسرت کا اظہار کیا۔ مہمان خصوصی برطانیہ میں تعینات پاکستان کے ھائی کمشنرسیدابن عباس نے کہا کہ موجودہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اوران کو درپیش مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں باالخصوص برطانیہ میں آباد پاکستانیوں کوھائی کمیشن اورقونصلیٹ آفسز میں سروسز کی فراہمی میں معیار کوبہت بہتربنادیاگیاہے اور اس مقصد کے حصول میں وزیراعظم محمدنوازشریف اوروفاقی وزیرداخلہ نے ان کی سفارشات پر خصوصی احکامات جاری کرتے ہوئے نہ صرف نادراکاعملہ بڑھا دیا ہے بلکہ برمنگھم اور مانچسٹر میں ایم آر پی کی سہولت بھی مہیا کر دی گئی ہے اور برمنگھم قونصلیٹ کی عمارت سے متعلقہ کمیونٹی کی دیرینہ شکایات کے پیش نظرتمام ترجدید سہولیات کی حامل نئی عمارت حاصل کر لی گئی ہے جس میں قونصلیٹ آفس کو جلد ہی منتقل کر دیا جائے گا جبکہ نادرا کارڈکی اپائٹمنٹس آن لائن ہوجانے کی وجہ سے اب غیرضروری طور پرقطاروں میں وقت ضائع کرنے سے بھی جان چھوٹ گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارامقصدپاکستانیوں کی خدمت ہے اور اس مقصدکیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیاجائے گا۔ انگلینڈ کے پہلے منتخب مسلمان ایم پی اوربرمنگھم کے علاقے ھینڈزورتھ وپیری بارسے مسلسل چوتھی بارمنتخب ہونے والے ممبرپارلیمنٹ خالدمحمودمرزا نے کہا کہ ھائی کمشنر سید ابن عباس کی لندن مین تعیناتی سے جس طرح ھائی کمیشن اور قونصلیٹ آفسز میں سروسز کے معیار کو بہتر بنایاگیاہے وہ اپنی مثال آپ ہے اور اس پر سیدابن عباس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔سابق لارڈمئیرکونسلرسیدشفیق شاہ نے ایم آرپی سروس کے اجراء کوخوش آئندقراردیااورسرسزکے معیارکوبہتربنانے پر ھائی کمشنر سید ابن عباس اور قونصل جنرل سیداحمدمعروف کے اقدامات کی تعریف کی۔ قونصل جنرل سیداحمدمعروف نے تمام مہمانوں کا تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ اداکیااورکمیونٹی کویقین دھانی کروائی کہ سروسزکی فراہمی میں کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی اور ان کے دروازے ہرخاص وعام کے لئے ہروقت کھلے ہیں۔ برمنگھم کے دورے کے دوران پاکستانی ھائی کمشنرسیدابن عباس نے قونصل جنرل سیداحمدمعروف کے ہمراہ پشاورکے آرمی پبلک سکول پردہشتگردانہ حملے کے زخمی طالبعلم احمدنواز جوبغرض علاج یہاں مقیم ہیں کی عیادت بھی کی اورشہیدحارث نواز وزخمی احمدنواز کے والدمحمدنوازکو صدر پاکستان و وزیراعظم پاکستان کے نمائندے کی حیثیت سے ہرقسم کے حکومتی تعاون کی یقین دہانی کرائی اورحکومت کے اس عزم کودہرایا کہ وطن عزیزپاکستان کودہشتگردی سے پاک کرنے کے لئے حکومت آخری دہشتگردکے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔ (رپورٹ : عبدالوحیدخان نمائیندہ خصوصی)