مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
راجہ ارشد غازی کی طرف سے مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ مظہر کے اعزاز میں عشائیہ
پیٹر برا ... آزاد کشمیر مسلم لیگ ن کے رہنما مظہر خان راجہ کے اعزاز میں پیٹر برا میں ایک عشائیہ راجہ ارشد غازی نے دیا، نوجوان مظہر خان راجہ نے آزاد کشمیر کی سیاست پر تفصیلاً روشنی ڈالی،آزاد کشمیر کے لوگوں کے مسائل جو کہ کرپٹ ٹولے نے پیدا کر رکھے ہیں ان پر گفتگو کی،ہمیں لوگوں کے مسائل کو ذات برادری سے بالا تر ہو کر سوچنا ہے،تحریک آزادی کشمیر کیلئے جدو جہد کو تیز کرنا ہو گا،انٹر نیشنل فورم پر مسلمانوں کے مسائل کو اجاگر کرنا ہو گا،ملکی مسائل کو الیکشن کے ذریعے حل کرنا ہوتا ہے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لوٹن سے تشریف لائے ہوئے راجہ جاوید ایڈووکیٹ نے کہا جو شخص چڑھوئی کے عوام کا حق مارتا رہا ہے آج تحصیل کووہاں سے شفٹ کرنا چاہتا ہے عوام کے مسائل کو چل کرنا نہیں چاہتا،وہ عوام کو مشکلات میں ڈالنا چاہتا ہے،اپنی زمینوں کا تحفظ چاہتا ہے،چڑھوئی سے کھوئی رٹہ روڈ کا حال دیکھ لیں،اقتدار میں ہوتے ہوئے کوئی بھی ایسا کام نہیں کیا جس سے عوام کو سہولت میسر ہو،مسلم لیگ ن اقتدار میں آ کر عوام کی خدمت کرے گی،بھگوڑے اور کرپٹ لیڈر صرف مال بنانے میں مصروف ہیں اور عوام کو مشکلات سے دو چار کر رکھا ہے دھاندلی سے لوگوں کو یرغمال بنا رکھا ہے،تقریب میں راجہ ارشد غازی نے بھی خطاب کیا،راجہ فیاض نے یوتھ کی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔