مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
لوٹن میں کنزرویٹو پارٹی کے ووٹ بینک میں اضافہ کے ساتھ کونسلر کی سیٹ میں بھی اضافہ ہوا :ملک مہربان
لوٹن:کنزرویٹو پارٹی لوٹن نے خصوصی اجلاس کا اہتمام کیا جس میں سابق امیدوار برائے برطانوی پارلیمنٹ ڈین رسل کے علاوہ سیکرٹری مارگریٹ جیف کونسلر مائیکل،کونسلر کیمل گیرتھ،کونسلر جان،سابق امیدوار برائے کونسلر آصف چوہدری اور ملک مہربان خان سمیت تمام عہدیداران نے شرکت کی،اجلاس کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ملک مہربان خان سابق امیدوار برائے کونسلر نے کہا کہ اجلاس میں پارٹی کی کارکردگی پر غور ہوا،انہوں نے کہا کہ کنزر ویٹو پارٹی لوٹن کے تمام عہدیداران نے کمیونٹی میں عوام کے ساتھ میل جول بڑھانا شروع کر دیا ہے اور عوام کو کنزرویٹو پارٹی کی ممبر شپ حاصل کرنے کیلئے فارم بھی مہیا کئے جا رہے ہیں اور اپیل بھی کی جا رہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ ممبر شپ حاصل کریں اور کمیونٹی میں بالخصوص لوٹن میں تبدیلی کی فضا کا آغاز کریں،ملک مہربان نے کہا کہ تمام پارٹی عہدیداران کی نظر میں لوٹن میں کنزرویٹو پارٹی کے ووٹ بینک میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ لوٹن میں کونسلر کی ایک سیٹ بھی اضافہ ہوا ہے جو کہ نہایت ہی خوش آئند بات ہے اور پارٹی کے لئے نیک شگون بھی ہے،انہوں نے کہا کہ اجلاس میں ایشین کمیونٹی بالخصوص لوٹن میں مقیم پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کا ووٹ تقریباً50فیصد ہے جو کہ ہمیں آئندہ کیلئے ٹارگٹ کرنا ہے تاکہ ایشین بالخصوص کشمیری عوام جو کہ کنزرویٹو پارٹی کی پالیسیوں سے اچھی طرح واقف نہیں ہیں ان کو پارٹی میں شامل کر کے کنزرویٹو پارلیسیوں سے آگاہی دی جائے گی تاکہ عوام کو اصل حقائق کا علم ہو سکے کے ان کے حق میں کونسی پارٹی زیادہ بہتر ہے اور ان کے مسائل کا حقیقی حل کس پارٹی کی جیت کے ساتھ منسلک ہے،عوام کو حقیقی معنوں میں آگاہی کی ضرورت ہے،کنزرویٹو پارٹی کی برطانیہ بھر میں بھرپور کامیابی نے بھی اس بات کو ثابت کیا ہے کہ کنزرویٹو پارٹی اس وقت برطانیہ کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے اس کی اصل وجہ کنزرویٹو پارٹی کی عوام دوست پالیسیاں ہی ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم بھرپور کوشش کریں گے کہ18ہزار والی شک کو اگر ختم نہ کر سکے تو کم کروانے کی کوششیں ضرور کریں گے جو کہ ایشین کمیونٹی کیلئے بڑی نوید ہونے کے ساتھ ریلیف بھی ہو گی،انہوں نے برطانیہ میں کنزرویٹو پارٹی کی مرکزی حکومت اور تمام ممبران برطانوی پارلیمنٹ کو کامیابی پر بھرپور مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ برطانیہ کی تعمیر و ترقی میں اہم رول ادا کریں، آخر میں انہوں نے کہا کہ لوٹن میں ایشین کمیونٹی کی پاپو لیشن کا تناسب تقریباً50فیصد ہے جو کہ انتخابات میں کسی بھی پارٹی کی جیت میں نہایت ہی اہم کردار ادا کر تا ہے۔آئندہ انتخابات سے پہلے انشااللہ ایشین کمیونٹی میں کنزرویٹو پارٹی کو اور مقبولیت ہو گی اور لیبر پارٹی کو بڑا سرپرائز بھی دیں گے،اس سے پہلے کیونکہ کنزرویٹو پارٹی میں ایشین امیدوار نہیں تھے اس لئے ایشین کمیونٹی کو ٹارگٹ نہیں کیا جبکہ اب پارٹی کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور ایشین لوگ بھی پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں اور امیدواران بھی ایشین کمیونٹی میں سے بھی ہیں یقیناً آئندہ کامیابی کنزرویٹو پارٹی کی ہو گی۔