مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
اسلام امن اور سلامتی کا مذہب، اپنے ماننے والوں کو محبت،احسان کا درس دیتا ہے: ڈاکٹر ساجد الرحمان
لوٹن ... صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمان سابق خطیب فیصل مسجد اسلام آباد سجادہ نشین بگھار شریف نے کہا کہ اسلام امن اور سلامتی کا عالم گیر مذہب ہے یہ اپنے ماننے والوں کو نہ صرف نوع انسانی بلکہ جملہ مخلوقات کے ساتھ محبت،احسان،مروت اور حسن سلوک کا درس دیتا ہے جہاں اور بھی اس دین مقدس کی اقدار کو خلوص نیت کے ساتھ اپنایا گیا تو انسانیت سکھ اور چین کی مسرتوں کے ساتھ شاد کام ہوئی اور جن نفوس قدسیہ نے اسلام کی سنہری تعلیمات اور نبی کریم کی محبت کو اپنایا انہیں حیات طیبہ سے سرفراز کر کے رب العزت نے دونوں جہانوں کی عزت و سرفرازیاں عطا کر دیں آج کی رات وہ مقدس و با برکت رات ہے جس کو سارے جہانوں کا پروردگار اپنی شان کے لائق کے مطابق آسمان اول پر جلوہ افروز ہو کر اپنے بندوں کے گناہوں کی معافی کا اعلان فرماتا ہے،وہ جامع مسجد غوثیہ23ویسٹ بورن روڈ لوٹن میں35ویں سالانہ جشن شب برات سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ آج کا عظیم الشان جشن مذہب اسلام سے محبت اور اسلامی شعار و اقدار کو اپنانے کا غماز ہے اور رب العالمین کے حضور بندگان خدا کے عجز و انکسار کا اظہار بھی انہوں نے علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی کی شب و روز اسلام اور ملت اسلامیہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا،علامہ مفتی رمضان سیالوی خطیب داتا دربار لاہور نے اپنے خطاب میں کہا کہ شعبان اعظم اللہ تعالیٰ کے پیارے محبوب سید الانبیاء کا محبوب مہینہ ہے اس ماہ مقدس میں سرور کائنات کثرت سے روزے رکھتے تھے یوں تو یہ سارا مہینہ ہی بڑی برکت والا ہے مگر شعبان اعظم کی پندرھویں رات بڑی برکت و شان والی ہے،شب قدر کے بعد شب برات سب سے افضل ہے یہ آسمانوں پر فرشتوں اور اہل آسمان کی عید ہے،اس رات کو اللہ کریم اپنی خاص رحمت سے لا تعداد لوگوں کو جہنم سے نجات عطا فرماتا ہے گویا یہ رات امت مسلمہ کی بخشش و نجات کی رات ہے اس رات کو ہمیں رب سے بخشش اور مغفرت طلب کرنا چاہئے تاکہ اللہ تعالیٰ اپنی شان کریمی کے باعث مہربانی اور عنایت کے دروازے کھول دے،انہوں نے مزید کہا کہ اولیائے کرام صالحین امت کی پاکیزہ زندگیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں اور انہوں نے ساری زندگیاں عبادت و ریاضت،ذکر و فکر اور اصلاح احوال کیلئے گزاریں آج ان کی خانقا ہیں اور مزارات مرجع خلائق بنی ہوئی ہیں انہوں نے کہا کہ حضور داتا گنج بخش کے مزار پر چوبیس گھنٹوں میں کوئی ایسا مرحلہ نہیں آتا جب زائرین وہاں قرآن کی تلاوت نہ کر رہے ہوں،کانفرنس کے میزبان مرکزی جماعت اہلسنت یوکے اینڈ اوورسیز ٹرسٹ کے جنرل سیکرٹری جامعہ کے بانی وخطیب ملت علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مولائے کائنات سیدنا علی شیر خداؓ سے ایک روایت ہے کہ نبی کریمؐ نے ارشاد فرمایا کہ اس رات عبادت کیا کرو اور دن میں روزہ رکھا کرو اور اپنے رب سے بخشش اور مغفرت طلب کیا کرو،اس رات کو اللہ کریم قبیلہ بنو کلب کی بکریوں کے بالوں کے برابر میری امت کے گناہ گاروں کو بخش دیتے ہیں،انہوں نے کہا کہ آج کی رات ہمیں اپنے لئے،اپنے والدین عزیز و اقارب اور پوری امت مسلمہ کیلئے اجتماعی دعا کرنا چاہئے مولانا چشتی نے کہا کہ محبوبہ محبوب رب العالمین سید عائشہ صدیقہ فرماتی ہیں کہ سرکار دو عالم اس رات کو خصوصی دعا فرماتے اے اللہ میں تیرے عضو درگزر کی پناہ چاہتا ہوں تیری رضا چاہتا ہوں تو معاف کرنے والا ہے ،تو غفور الرحیم ہے،جشن شب برات کا آغاز اسمبلی اور سینیٹ کے قاری ڈاکٹر محمد یونس کی تلاوت اور قاری محمد منیر کی نعت سے ہوا جن دیگر نے خطاب و اظہار خیال کیا ان میں علامہ قاری واجد حسین،،علامہ حافظ عبدالعزیز نقشبندی،علامہ قاضی عبدالرشید چشتی،علامہ عاصم حسین مرزا،صاحبزادہ قاضی ضیا ء المصطفیٰ،کونسلر راجہ وحید اکبر،کونسلر راجہ محمد اسلم،کونسلر محمد ریاض بٹ،کونسلر طاہر ملک،نعیم عباسی،قاری محمد کامران،حافظ صبور احمد،ناصر بشیر،ملک محمد اکرم و دیگر شامل تھے۔