مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ووٹ ہونے کے باوجود تارکین وطن کی نمائندگی کا حق سلب کرنا دوہرا معیار ہے: طاہر وڑائچ
مانچسٹر... پنجاب بار کونسل کے صدر طاہر وڑائچ نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیز محب وطن ہیں انہیں اپنے ملک میں ووٹ دینے کے حق کے باوجود نمائندگی کا حق سلب کرنا دوہرا معیار ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے مانچسٹر میں معروف قانون دن بیرسٹر امجد ملک کی جانب سے اپنےاعزاز میں منعقدہ تقریب میں کیا ممبر یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ دیگر شرکا میں سابق لارڈ میئر کونسلر افضل ، قونصلر جنرل احسان الله باٹھ، پاکستان کے سابق اعلیٰ پولیس آفیسر سید جاویدشاہ ، چودھری انصر , بارکونسل کے ارکان ظفر محمود مغل، لہراسب گوندل ، فریاد علی چوہدری، عامر باگڑی، اویس احمد قاضی ، چوہدری نور خان، غلام مصطفی کندوال ، شاہد ایڈووکیٹ، محمدامجد چوہدری شامل تھے، بارکونسل پنجاب کے صدر طاہر وڑائچ نے مزید کہا کہ انہوں نے حالیہ دورہ برطانیہ میں اپنے ہم وطنوں میں حب الوطنی کا جذبہ پایا، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان اور اسمبلی کو تارکین وطن کے بنیادی حق نمائندگی کو آئین کا حصہ بنا کر ان کی محرومی کو دور کرنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ اگر حکومت تارکین وطن پر اعتماد کرے گی تو وہ کبھی اپنے ملک کو مایوس نہیں کریں گے ملک کو خوشحال بنانے کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ بیرسٹر امجد ملک اور سجاد کریم ایم ای پی نے اس موقع پر مہمان خصوصی کو ان کی خدمات پر یاد گاری شیلڈ بھی پیش کی ..