مقبول خبریں
پاکستان کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ،ممبر برطانوی پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ و دیگر کی پریس کانفرنس
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برمنگھم جامع مسجدمیں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس،علمائے کرام اور فلکی ماہرین کی شرکت
برمنگھم:برمنگھم جامع مسجد بیلگریو روڈ میں رویت ہلال بارے ایک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت اور میزبانی سینٹرل مسجد کے چیئرمین کونسلر چوہدری محمد افضل کر رہے تھے،رویت ہلال کمیٹی کے اس اجلاس میں آغاز رمضان اور عیدالفطر کے موقع پر برمنگھم سے جید علماء اور فلکی ماہرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔سعودی عرب،مغرب)مراکو(سائوتھ افریقہ اور برطانیہ کے نئے چاند کے آغاز پر ایزر ویٹری کلینڈر کو سامنے رکھتے ہوئے چھے فارمولے زیر بحث اور زیر غور آئے جن میںعلمائے کرام نے اپنے دلائل قرآن و حدیث کی روشنی میں پیش کئے اور ایک خاص اور طویل گفتگو دیکھنے کو آئی، کونسلر چوہدری محمد افضل نے کہا آج ہمارے لئے بہت آسان ہے کہ سائنس اتنی ترقی کر چکی ہے اور کلینڈر کے ذریعے یہ معلوم کرنا بہت آسان ہے کہ نئے چاند کا آغاز کب ہو گا اور ہمارے علمائے کرام پر ایک ایسا فارمولا جو قرآن و حدیث کی روشنی میں ہو اور کے ساتھ برطانیہ میں آغاز اور رمضان اور عیدین کا اہتمام تمام مسلمان اکٹھے کریں،مشکلات اور تنگ نظری کے دور میں ہمیں اتحاد و اتفاق رائے کو قائم کرنا مین ضرورت ہے،انہوں نے کہا اگر ہمارا فارمولا کامیاب ہو جائے اور آغاز رمضان اور عیدین اتفاق رائے سے طے پائے تو ممکن ہے کہ ہم برمنگھم سٹی کونسل سے اس کیلئے رجوع کریں،کونسل چوہدری محمد افضل نے میٹنگ کو چیئر کرتے ہوئے کہا کہ اس لئے ہمیں ایک اتحاد کی ضرورت ہے اور تمام علمائے کرام اس کیلئے اپنی کوششوں کو آگے سے زیادہ تیز کریں،علمائے کرام کی موجودگی میں اس پر اتفاق ہوا کہ ہمیں کسی ایک فارمولے کی اشد ضرورت ہے کہ امت مسلمہ آپس میں ایک دوسرے کے قریب ہوں اور اپنے مسائل کے بہتر حل کیلئے کام آنے کی ضرورت ہے،کونسلر چوہدری محمد افضل نے تمام علماء کی متفقہ رائے کے بعد اس بات کا اعلان کیا کہ قرآن و حدیث اور ربز رویٹری کے کلینڈر کے مطابق اس بات کا قوی امکان موجود ہے کہ برمنگھم میں18جون پہلا رمضان شریف کا روضہ ہو گا،علمائے کرام جنہوں نے اس رویت ہلال کے اجلاس میں شرکت کی جن میں ڈاکٹر خرم بشیر،علامہ سید ظفر اللہ شاہ،علامہ رسول بخش سعیدی،علامہ سرفراز مدنی،پیر محمد طیب الرحمن قادری،مولانا بوستان قادری،راجہ زاہد نواز،علامہ نصیر اللہ نقشبندی،پیر علامہ مصباح المالک لقمانی،قاری عبدالرحمن سلطانی،چوہدری عبدالرشید سینٹرل جامع مسجد،محمد علی سینٹرل مسجد،علامہ ساجد ظفر،لیاقت علی اور دیگر موجود تھے۔