مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
برطانیہ میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والوں نے انتہائی جوش و جذبے سے یوم تکبیر منایا
برمنگھم:برطانیہ میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والوں نے مل کر یوم تکبیر انتہائی خوشی اور جوش و جذبے سے منایا اور ایٹمی دھماکوں کی اٹھارویں سالگرہ پر اظہار مسرت اور محب الوطنی کے جذبات سے یوم تکبیر کے مقدس دن کا کیک بھی کاٹا اور کہا کہ یوم تکبیر کا دن پاکستان کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے راجہ امجد خان نے کہا کہ نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے ملک کو ایٹمی قوت بنایا اور پاکستان کو نیچا دکھانے والے خود ذلت اور رسوائی کے عمیق اور ہولناک گھڑوں میں جا گرے،امریکہ اور انٹر نیشنل کمیونٹی کے شدید دبائو کے باوجود قوم کی مشاورت اور امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے ثابت کر دیا کہ پاکستانی قوم جھکنے والی نہیں ہے،آج وطن عزیز پاکستان کو ایک قوم کی ضرورت ہے،آج آئیں یوم تکبیر کے دن عہد کریں کہ ہم ایک ملک اور ایک قوم کے محافظ بننے کیلئے اکٹھے ہو کر چلیں گے،ذاتی مفادات کو قومی مفادات پر قربان کر دیں گے مزید کہا کہ نواز شریف کی طرح راجہ فاروق حیدر خان بھی جرات مند آدمی ہیں جس دن خطے کے وزیر اعظم بن گئے انشااللہ کشمیر کی آزادی ممکن بنانے کیلئے بھرپور کوشش کریں گے،اس موقع پر برمنگھم سٹی کونسل کے کونسلر وسیم ظفر نے کہا کہ 28مئی کا دن واقع ہی عظمت انسانی کا آئینہ دار ہے،یوم تکبیر پاکستان کی تاریخ کا وہ دن ہے جب پوری قوم اور عالم اسلام کے مسلمانوں کا سر فخر اور خوشی سے بلند ہوا تھا،اس دن پاکستان نے اپنے آپ کو ایٹمی طاقت ثابت کر کے اسلام دشمن قوتوں کی نیندیں حرام کر دیں تھیں،تقریب سے مسلم کانفرنس کے رہنما راجہ جاوید کیانی،تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی،پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما راجہ وقار اسلم،زبیر خان،مسلم لیگ ن برطانیہ کے نائب صدر راجہ ثقلین خان اور راجہ عبدالغفار خان نے بھی خطاب کیا،تقریب کا انعقاد برمنگھم سٹی کے کونسلر راجہ وسیم ظفر خان نے کیا تھا اور کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی،پاکستانی کمیونٹی کے تمام مکتبہ فکر رہنمائوں نے یوم تکبیر کی اہمیت اور تقدس کو عزت کی نگاہ سے منایااور پاکستان کی مضبوطی،سر بلندی اور استحکام کیلئے دعائیں کیں،وسیم ظفر نے سب کا شکریہ ادا کیا۔