مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر آواز بلند کروں گی اور ہر کشمیری اجلاس میں شرکت کروں گی، پولا شیرف
ڈیوز بری:ڈیوز بری سے نو منتخب ممبر رکن پارلیمنٹ پولا شیرف نے کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کیلئے مہم چلانے، کشمیر گروپ کی ممبر بننے اور برطانوی پارلیمنٹ میں قرارداد منظور کروانے کیلئے دیگر ہم خیال ارکان پارلیمنٹ کو ہمنوا بنانے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ ڈیوز بری میں بیروزگاری کے خاتمے،مرکزی حکومت کی طرف سے کٹوتیوں پر آواز بلند کرنے کے علاوہ پورا وقت حلقہ انتخاب کے عوام کو دینے کا اعلان کرتے ہوئے کشمیری و پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں منتخب کر کے پارلیمنٹ میں بھیجا،اس موقع پر ممتاز کشمیری لیڈروں راجہ نجابت حسین،چوہدری محمد بشیر رٹوی،کونسلر محمد ریاض بٹ،چوہدری محمد فاضل،نجابت حسین اور ماسٹر محمد تاج نے ممبر پارلیمنٹ کو مسئلہ کشمیر پر بریفنگ دیتے ہوئے جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کے کشمیر وعدہ فارم پر دستخط بھی کروائے جبکہ ممتاز مذہبی رہنما اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس ڈیوز بری کے رہنما حافظ طارق محمود ربانی نے ممبر پارلیمنٹ،سیاسی و سماجی رہنمائوں اور مقامی اکابرین کے اعزاز میں عصرانہ بھی دیا اور نو منتخب ممبر پارلیمنٹ و کونسلروں کو اپنی طرف سے مبارکباد بھی پیش کی،تقریب کی صدارت لیوٹن کے سابق میئر کونسلر محمد ریاض بٹ نے کی جبکہ اس موقع پر تمام مقررین نے نو منتخب ممبر پارلیمنٹ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا کہ وہ جہاں مقامی مسائل حل کروائیں وہاں مسئلہ کشمیر جو برٹش کشمیریوں کیلئے سب سے زیادہ اہم ہے اس کے حل کیلئے بھی اپنا کردار ادا کریں اور عالمی سطح پر مسلمانوں کے خلاف چلائی جانیوالی مہم اور مسلمانوں کے خلاف برطانیہ میں پھیلائی جانیوالی نفرت کے خلاف قانون سازی کیلئے بھی ہمارے مذہبی رہنما سے تعاون کریں تاکہ برطانیہ میں بسنے والے مسلمان بھی اس معاشرے کا حصہ بن کر اپنے بال بچوں کی کفالت کے علاوہ برطانوی عوام کے ساتھ مل کر اس ملک کی فلاح و بہبود میں ایک موثر کردار ادا کر سکیں،میزبان حافظ طارق محمود ربانی نے کہا کہ مسلمان علماء اور نوجوان اس معاشرے میں ایک اعتدال پسند کردار ادا کرنا چاہتے ہیں جس میں حکومتی اداروں کو بھی معاونت کرنی چاہئے مہمان خصوصی نو منتخب لیبر رکن پارلیمنٹ پولا شیرف نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ اپنے عوام کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر نہ صرف خود آواز بلند کریں گی بلکہ کشمیر گروپ کا حصہ بن کر ہر کشمیری اجلاس میں بھی شرکت کریں گی انہوں نے کہا کہ سلیکشن سے قبل وہ مسئلہ کشمیر سے آگاہ نہیں تھیں مگر کمیونٹی لیڈروں سے مسلسل روابط کے پیش نظر آج اس مسئلے کو سمجھنے لگی ہیں اور مظلوم کشمیریوں کو انصاف دلانے کیلئے برٹش کشمیریوں سے ہر سطح پر تعاون کریں،انہوں نے راجہ نجابت حسین اور دیگر مقررین کی طرف سے اٹھائے جانیوالے نکات پر مفصل جوابات دیتے ہوئے اپنی طرف سے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا،پولا شیرف نے مقامی مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مقامی کونسل میں بے شک ہمیں اکثریت مل گئی ہے مگر مرکزی حکومت کی مسلسل کٹوتیوں کی وجہ سے میرے حلقے میں جو بیروزگاری بڑھے گی اور عوام کو مزید پانچ سال کیلئے مشکلات میں اضافہ ہو گا جس کے خاتمے کیلئے وہ بھرپور کوششیں کریں گی،اس موقع پر مقامی کونسلروں اور کمیونٹی رہنمائوں کے علاوہ کشمیری لیڈروں نے بھی عالمی برادری،برطانوی حکومت اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے بگڑتے ہوئے حالات پر توجہ دیں اور مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کر کے انصاف کے تقاضے پورے کریں،مقامی کونسلروں نے تمام عوام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں اور پولا شیرف کو ووٹ دیکر کامیاب کیا۔