مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
حالیہ انتخاب میں پی ٹی آئی کی کامیابی توملکی سیاست کی سونامی کا محض ٹریلر تھا: فوزیہ قصوری
شفیلڈ ... پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما اور فارن افیئرز کی ایڈوائزر فوزیہ قصوری نے شفیلڈ میں جلسہ عام سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے حالیہ انتخاب میں پی ٹی آئی نے جو کامیابی حاصل کی وہ ملک کی سیاست میں آنے والی سونامی کی ابتدائی لہر کا ایک ایسا ٹریلر تھا جس نے پاکستان کی آزادی سے لے کر اب تک مسند اقتدار پر براجمان طبقہ کی نیندیں حرام کر دیں ۔ انہی وڈیروں اور حکمرانوں نے غریب عوام کا استحصال کرنے کے سوا نہ ملک نہ عوام کے لئے کبھی کچھ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ہمیشہ ملکی معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی قرار دینے والوں نے ان کو سوائے پریشانیوں ، مسائل اور سوتیلے پن کے احساس کے کچھ نہ دیا حد تو یہ ہے کہ مختلف ممالک میں ان کی خدمت پر مامور ہائی کمیشن عملے کا رویہ بھی ان کے ساتھ ہتک آمیز ہی ہوتا ہے ۔ تقریب کے مقررین کی جانب سے پارٹی میں دوبارہ واپسی پر مسرت کا اظہار اور مبارک باد پیش کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فوزیہ قصوری نے کہا کہ پی ٹی آئی ان کی رگوں میں دوڑتے خون کی مانند ہے ۔ انہوں نے پارٹی چھوڑنے کی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے انتظامی ڈھانچہ کی تشکیل کے لئے الیکشن اور پھر قومی و صوبائی انتخابات کے لئے ٹکٹوں کی تقسیم پر نہ صرف میرے بلکہ پارٹی کے بعض دوسرے مخلص اور نظریاتی کارکنوں کے ساتھ زیاد تیاں ہوئیں تاہم پارٹی چیئر مین عمران خان نے میرے اور پارٹی کارکنوں کے تحفظات کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے ازالہ کے لئے باضابطہ بورڈ تشکیل دینے کا اعلان کیا جس کے بعد پارٹی میں دوبارہ واپسی کی راہ ہموار ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں پاکستان کو مضبوط بنانا ہے تو عہدہ اور ٹکٹ سے بالا تر ہو کر نظریاتی سیاست کوفروغ دینا ہو گا ۔ پی ٹی آئی کے ساتھ وابستگی اور وطن کی خدمت کا جذبہ ہی ہے جس کے پیش نظر میں نے امریکہ کی شہریت چھوڑی ۔پی ٹی آئی یارکشائر اینڈ ہمبر کے صدر اسلم بھٹہ کی صدارت ، شرجیل ملک کی نظامت اور حافظ سہیل صابر کی تلاوت قرآن سے شروع ہونے والے اس جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ایڈوائزر برائے اوورسیز انوسٹمنٹ صاحبزادہ جہانگیر نے کہا کہ ہمارے ملک کے حکمرانوں نے ہمیشہ غیر ممالک میں جائیدادیں خریدنے اور بنک بیلنس بڑھانے کو ہی اپنی ترجیح بنائے رکھا ۔ عمران خان اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے بیرون ملک مقیم محب وطن پاکستانیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کرنے کی حوصلہ افزائی اور تحفظ دینے کے لئے انوسٹمنٹ بورڈ تشکیل دیئے ہیں ۔ انہوں نے گزشتہ رو سکاٹ لینڈکے کامیاب دورہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہش مند پاکستانیوں کے وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کریں اور کے پی کے میں سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لیں گے ۔ صدر تقریب محمد اسلم بھٹہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا خیبر پختون خواہ میں حکومت بنانا پاکستان کی ترقی اور مضبوطی کے ارتقائی عمل کا خو شگوار آغاز ہے ۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ۔سینئر نائب صدر برطانیہ مصدق خان ،کونسلر ابرار حسین ، چوہدری شاہد علی ، تنویر محی الدین ، کونسلر مرزا محمد معروف ، آصف خان اور ویمن ونگ کی صدر مونا عظیم نے فوزیہ قصوری کی پارٹی کے لئے بے لوث خدمات اور پارٹی و ملک کی خدمت کی خاطر امریکی شہریت کو چھوڑنے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں پارٹی کارکنوں کی " ماں " قرار دیا ۔ اس موقع پر پی ٹی آئی یارکشائر اینڈ ہمبر کی جانب سے فوزیہ قصوری اور صاحبزادہ جہانگیر کو پارٹی کی بے لوث خدمات پر شیلڈ پیش کی گئیں ۔