مقبول خبریں
دار المنور گمگول شریف سنٹر راچڈیل میں جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالہ سےمحفل کا انعقاد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سلائو کی میئر شپ ملنے پر اللہ تعالیٰ کے بعد کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں:صوفی محمد راسب
سلائو:برطانوی سیاست میں کمیونٹی کے مثبت کردار کو ہر سطح پر پذیرائی اور اہمیت مل رہی ہے برطانوی سیاست میں آپ کی محنت اور جدو جہد کبھی بھی رائیگاں نہیں جاتی،سلائو کی میئر شپ جیسے اہم منصب ملنے پر اللہ تعالیٰ کے بعد کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار سلائو کے نو منتخب میئر صوفی محمد راسب نے اپنے اعزاز میں سابق صدر پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن سلائو چوہدری صدیق کی طرف سے دعوت عشائیہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے میزبان چوہدری صدیق،آزاد کشمیر کے سابق وزیر محمود ریاض،سابق میئر سلائو کونسلر چوہدری شفیق،سابق میئر میرپور چوہدری عبدالرزاق،کونسلر محمد شریف،کونسلر ظفر عجائب،کونسلر عتیق ڈار،اورنگ زیب چوہدری،چوہدری افضل،چوہدری خورشید،جبار احمد،محمد پرویز سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی تقریب سے میئر آف سلائو صوفی محمد راسب نے مزید خطاب میں کہا کہ اہلیان سلائو نے جس محبت کے ساتھ میرے میئر منتخب ہونے پر دلی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے میری عزت افرائی کی ہے اس پر میں ان کا ممنون احسان ہوں،میئر چیمبر کے دروازے بغیر کسی سیاسی،ذاتی ،مذہبی رنگ و نسل سب کیلئے کھلے ہیں میری ذاتی خواہش اور ترجیحات میں شامل ہے کہ کمیونٹی کے بہترین مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے کمیونٹی میں اتفاق،اتحاد کے فروغ کیلئے عملی طور پر کام کروں،میزبان چوہدری صدیق کا میرے میئر منتخب ہونے کی خوشی میں تقریب کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں تقریب سے میزبان سابق صدر پی ڈبلیو اے چوہدری صدیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے میئر صوفی راسب سے عرصہ سے اچھے دیرینہ فیملی تعلقات ہیں آج مجھے ان کے میئر منتخب ہونے کی انتہائی خوشی ہے اور مجھے پوری امید ہے کہ وہ ایک کامیاب میئر ثابت ہوں گے،تقریب سے آزاد کشمیر کے سابق وزیر برقیات محمود ریاض،سابق میئر سلائو چوہدری شفیق،سابق میئر میرپور چوہدری عبدالرزاق،کونسلر محمد شریف،کونسلر ظفر عجائب،کونسلر عتیق ڈار،چوہدری افضل نے خطاب کرتے ہوئے صوفی محمد راسب کو میئر منتخب ہونے پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پوری امید ہے کہ میئر صوفی راسب اپنے تجربے اور صلاحیتوں کی بدولت ایک اچھے کامیاب میئر ثابت ہوں گے کمیونٹی نیک خواہشات کے ساتھ ان کے لئے دعا گو ہے۔