مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
تحریک انصاف برطانیہ میں انٹرا پارٹی الیکشن کے ذریعے پارٹی ممبران کو با اختیار دیکھنا چاہتی ہے،عاصم خان
سلائو ... تحریک انصاف برطانیہ میں انٹرا پارٹی الیکشن کے ذریعے پارٹی ممبران کو پارٹی معاملات میں مکمل با اختیار دیکھنا چاہتی ہے،دنیا کی کامیاب ڈیمو کریسی میں جس طرح پارٹی ممبران کی مشاورت کے ذریعے پارٹی امور چلائے جاتے ہیں اسی طرح تحریک انصاف کے ممبران پارٹی ورکروں کو پارٹی امور میں فیصلہ سازی کے حوالے سے مکمل اختیار دیتی ہے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف ڈریم پینل کے زیر اہتمام پارٹی انٹرا الیکشن سائوتھ زون کے متحرک رہنما رومی ملک اور ڈریم پینل کی سرکردہ شخصیات کی طرف سے منعقدہ دعوت استقبالیہ جو ڈریم پینل کے سربراہ عاصم خان اور ان کے دیگر پینل کی حمایت حاصل کرنے کیلئے منعقد کیا گیا تھا سے خطاب کرتے ہوئے ڈریم پینل کے سربراہ عاصم خان،رومی ملک،عدیل لودھی، نعیم الفت،جابر فاروقی،چوہدری سکندر،حمید رانا،طارق عمران،عمران رودانی،بابر،چوہدری افتخار،عرفان راجہ سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی انٹرا الیکشن میں ڈریم پینل عاصم خان کی قیادت میں تحریک انصاف کے حقیقی نظریے،فلسفے پروگرام کو آگے بڑھاتے ہوئے عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرنے کیلئے پوری طرح متحرک کردار ادا کر رہاہے،برطانیہ کے دیگر شہروں کی طرح سلائو میں ہماری کامیاب رابطہ مہم کے ذریعے150سے زائد افراد نے تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت حاصل کی،پارٹی انٹرا الیکشن کے ذریعے مثبت سیاسی روایات کو فروغ مل رہا ہے،پارٹی ممبران کے درمیان اچھے دوستانہ ماحول میں ریلیشن شپ مضبوط ہو رہی ہے پارٹی کے سربراہ عمران خان عام آدمی کے مسائل کے حل کی بات کرتے ہیں اس لئے آج تحریک انصاف میں لاکھوں کی تعداد میں عام آدمی شامل ہو کر عمران خان کو وزیر اعظم پاکستان دیکھنا چاہتا ہے تحریک انصاف کو تانگہ پارٹی کا طعنہ دینے والے آج آکر دیکھیں کہ تحریک انصاف میں پاکستان سمیت پوری دنیا میں ہر روز شامل ہونیوالوں کی تعداد لاکھوں تک پہنچ چکی ہے برطانیہ میں رہنے والے پاکستانی تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے ہاتھ مضبوط کر کے پاکستان میں مثبت تبدیلی کیلئے پر امید ہیں تحریک انصاف حکومتی اور پارٹی اور عام آدمی کے تابع بنانے کیلئے حقیقی معنوں میں کوشاں ہے تحریک انصاف نے خیبر پختونخواہ میں گڈ گورنس کے ذریعے خود عملی پر ثابت کیا ہے کہ تحریک انصاف انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد خیبر پختونخواہ کی طرح پاکستان میں بھی مثبت تبدیلی لانے کی اہلیت اور صلاحیت رکھتی ہے عمران خان نے ملک میں جاگیرداروں اور وڈیروں کی سیاست کو چیلنج کر کے عام لوگوں کے دل جیت لئے ہیں تحریک انصاف اس وقت یوتھ کے ساتھ ساتھ بزرگوں میں بھی یکساں مقبو ل ہے پارٹی انٹرا لیکشن میں ممبران ڈریم پنیل کی کامیابی کیلئے کردار ادا کریں تاکہ پارٹی عہدیداروں پر قابل با صلاحیت لوگوں کو نمائندگی مل سکے تحریک انصاف کے پروگرام کو عوام الناس تک پھیلانے کے لئے ضروری ہے کہ پارٹی عہدیداروں پر متحرک نوجوانوں کو شامل کیا جائے ڈریم ٹیم مکمل طور پر میرٹ اہلیت کے مطابق تشکیل دی گئی ہے عاصم خان ہمارے پینل کے لیڈر ہیں عاصم خان نے بحیثیت پارٹی ورکر اپنی خداداد صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے تقریب میں فرزانہ افتخار،محمد قیصر،وحید،محمد عمر،بابر چوہدری،شکیل احمد،افتخار احمد،معظم چوہدری،امجد چوہدری،زائد آفریدی،شیر خان،جہانگیر وقاص،راجہ محمد شبیر سمیت کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔