مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
مسلم لیگ ن نے جب بھی حکومت سنبھالی اندرونی اور بیرونی خطرات کا جوانمردی سے مقابلہ کیا: سید شوکت شاہ
برمنگھم ... پاکستان کو ایٹمی دھماکے کرنے پر امریکہ سمیت دنیا بھر کے دباو کو مسترد کرکے پاکستان کو ایٹمی ممالک میں شامل کرنے کا سہرا مسلم لیگ اور میاں نوازشریف کے سر ہے۔ ایٹمی پاکستان کے بعد معاشی انقلاب مسلم لیگ کی منزل ہے ایٹمی توانائی کو معاشی ترقی کے لیے استعمال میں لاکر پاکستان کو اندرونی بیرونی خطرات سے نجات دلا کر جلد پاکستان کو معاشی انقلاب کی راہ پر گامزن کرکے آنے والی نسلوں کو محفوظ مضبوط او ر مستحکم پاکستان دیں گے۔ یوم تکبیر کے حوالہ سے باہو سینٹرمیں مسلم لیگ ن مڈلینڈ کے صد ر راجہ امجد خان کی زیر صدار ت ایک تقریب سے مہمان خصوصی سابق وزیر حکومت سید شوکت حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوے مزید کہا کہ مسلم لیگ کی اعلیٰ قیادت بحرانوں سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے مسلم لیگ نے جب بھی حکومت کی باگ ڈور سنبھالی اندرونی اور بیرونی خطرات کا جوانمردی سے مقابلہ کیا اور عوام کے سامنے سرخرو ہوے موجوہ حکومت کو بھی کئی محاذوں پر چیلنجز کا سامنا ہے جن کو عوام کی بھرپور تائید اور حمایت سے شکست دیں گے۔ میرپور ایم ڈی اے منگلا متاثرین لائن آف کنٹرول ، ائیرپورٹ شکایات سمیت تارکین وطن کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں آزاد کشمیرمیں آئندہ مسلم لیگ ن کی مضبوط حکومت کے قیام کے بعد تمام مسائل کو ترجیح بنیادوں پر عوام کی امنگوں کے مطابق حل کریں گے۔ راجہ امجد خان کا کہنا تھا ایٹمی دھماکے نہ کرنے کے لیے امریکی صدر نے میاں نواز شریف پر ہر قسم کا دباو ڈالا لیکن میاں نوازشریف نے ہر قسم کے دباو کو خاطر میں لاتے ہوے جوانمردی سے ایٹمی دھماکوں کے احکامات جاری کیے اور پاکستان کو ناقابل تسخیر ایٹمی قوت بنا دیا ملک و قوم پر ان کا یہ احسان تاریخ کا روشن باب ہے۔ تارکین وطن مخلص محب وطن ہیں اور تحریک آزادی کشمیر کے ساتھ ساتھ ملکی تعمیر ترقی میں نمایا ں کردار ادا کر رہے ہیں ان کامزید کہنا تھا کہ ملین مارچ میں تمام جماعتوں اتحاد اور اتفاق سے بھرپور عوامی حاضری سے اقوام عالم کو کشمیر کا پیغام پہنچایا بھارت نے ملین مارچ رکوانے کی کوشش کی لیکن ناکا م رہا جبکہ موجودہ بھارتی وزیر اعظم کا دورہ برطانیہ تارکین وطن کی بھرپور مخالفت کے خوف سے ملتوی کیا گیا۔ برطانوی تارکین وطن کا کردار جاندار فیصلہ کن ہے۔ تقریب سے تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی ، سابق کونسلر محمد اعظم، چوہدری واجد حسین،سابق کونسلر سید ذوالفقار حسین شاہ، معروف صحافی شیراز خان، چیرمین مڈلینڈ ذون مسلم لیگ ن شکیل خان سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا اور تحریک آزاد ی کشمیر سمیت پاکستان کے موجودہ حالات ، تارکین وطن کے مسائل پر بات کی اسٹیج سیکریٹری کے فرائض چوہدری رحمان نے ادا کیے۔ اس موقع پر ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا بھی کی گئی۔