مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بے گناہوں کی شہادت پرخاموشی ، فوجی مارا جائے تو پورے بھارت میں زلزلہ آجاتا ہے:علی گیلانی
سری نگر ... چیئرمین حریت کانفرنس سید علی گیلانی نے کنگن پورہ جھڑپ میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے افراد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرحد پر فوجی مارا جائے تو پورے بھارت میں زلزلہ آجاتا ہے ٗ بے گناہوں کی شہادت پرہرطرف خاموشی چھا جاتی ہے ٗ کنگن پورہ میں 5 نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد فرضی مقابلے میں شہید کیا گیا ٗمعاملہ مشکوک بن چکا ہے ٗ بھارت کی ضد اور ہٹ دھرمی سے مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی زندگیوں کا اتلاف جاری رہے گا ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کنگن میں پیش آئے مبینہ عسکری معرکے کی صحت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سارا معاملہ مشتبہ ہے اور خدشہ ہے کہ مذکورہ نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد فرضی انکاونٹر میں شہید کردیا گیا ہے۔ مسئلہ کشمیر کو جب تک یہاں کے لوگوں کی خواہشات کے مطابق حل نہیں کیا جاتا، کشمیر کی صورتحال غیریقینی کا شکار رہے گی اور اس پورے خطے میں عدم استحکام اور بدامنی کے حالات برقرار رہیں گے۔