مقبول خبریں
اولڈہم ہوپ ووڈ ہاؤس ہیلتھ سنٹر میں خواتین کو آگاہی دینے کیلئے لیڈی ہیلتھ ڈے کا اہتمام
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
تحریک کشمیر ڈنمارک کے زیر اہتمام کوپن ہیگن میں اظہار یکجہتی کشمیر کانفرنس کا انعقاد
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
کشمیر‘ جہاں خواب بھی آنسو کی طرح ہیں!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
آزاد کشمیر میں کوئی ایسا دینی مدرسہ نہیں جہاں پر انتہا پسندی کی تعلیم دی جا تی ہو:وزیر اوقاف آزادکشمیر
بریڈفورڈ ... ممتاز کاروباری شخصیت چوہدری محمد بشارت آف چلا یار ڈڈیال کی طرف سے وزیر اوقاف آزادکشمیر اور ڈڈیال سے ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری افسر شاہد ایڈووکیٹ کے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت چوہدری محمد بشارت اور حاجی ظفر اقبال نے کی اس موقع پر وزیر اوقاف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں کوئی ایسا دینی مدرسہ نہیں جہاں پر انتہا پسندی کی تعلیم دی جا رہی ہو خطہ کے اندر تمام دینی مدارس کو رجسٹریشن مکمل کرنے کا کہا گیا ہے جو معیار پر پورا نہیں اترے گا اسے بند کر دیا جائے گا وزیر اوقاف نے کہا کہ پاکستا ن میں کالعدم تنظیم کا کوئی ایک دفتر یا مدرسہ آزاد کشمیر میں اس وقت آپریٹ نہیں کر رہا،دہشت گردی کے خلاف ساری قوم متحد ہے۔تقریب سے ڈیوز بری سے ممبر پارلیمنٹ پولا شیرف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے لیبر پارٹی کی پالیسی پہلے دن سے واضع ہے میں نے ممبر پارلیمنٹ منتخب ہونے سے قبل بھی کشمیریوں کے موقف کی ہمیشہ حمایت کی آج پارلیمنٹ میں بھی ان کی حمایت جاری رکھوں گی ٹوری پارٹی نے برطانیہ میں عام آدمی کے حقوق متاثر کئے ہیں30فیصد اقلیتوں نے بھی ایک سروے کے مطابق ٹوری کو ووٹ دینے ہیں مگر آنے والا دور لیبر کا ہو گا لوگ ٹوری پارٹی کی پالیسیوں سے خود تنگ آ جائیں گے وزیر اوقاف آزاد کشمیر چوہدری افسر شاہد ایڈووکیٹ نے کشمیر کا مسئلہ پاکستان کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے کشمیر کے بغیر پاکستان بنجر ہو جائے گا یہی بھارت کی سازش ہے انہوں نے کہا کہ آج مقبوضہ کشمیر میں پاکستان زندہ باد کے نعرے اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیری پاکستان سے کس قدر محبت کرتے ہیں بھارتی حکومت ان پر انسانیت سوز مظالم ڈھا رہی ہے مگر اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں بین الاقوامی برادری کو بھارت کے خلاف ضرور آواز اٹھانی چاہئے افسر شاہد ایڈووکیٹ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے عالمی سطح پر انتہائی اہم کوششیں کی ہیں ریاستی حکومتیں مقبول بٹ کو غدار قرار دیتی رہیں مگر پیپلز پارٹی کی حکومت نے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں مقبول بٹ کو قومی ہیرو قرار دیا ہے جو بڑا کارنامہ ہے جو قومیں اپنے محسنوں کو بھول جاتی ہیں وہ کبھی منزل حاصل نہیں کر سکتیں،تقریب سے بر منگھم سے پانچ بار منتخب ہونے والے کونسلر چوہدری عنصر علی نے بھی خطاب کیا،انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت500ملین پائونڈ سالانہ امداد پاکستان میں تعلیم اور دیگر شعبوں میں بہتری کیلئے امداد دیتی ہے ماضی میں لیبر پارٹی حکومت نے30ملین پائونڈ کی امداد آزاد کشمیر کیلئے بھی مختص کی تھی جسے ٹوری کی حکومت نے پچھلی بار اقتدار میں آتے ہی روک لیا تھا جس سے ٹوری کی کشمیر کے حوالے سے پالیسی بھی واضع ہو جاتی ہے انہوں نے کہا کہ افسر شاہد جیسے خود دار اور ایماندار لیڈر ہمارے لئے اس دور میں نعمت سے کم نہیں،تقریب سے چوہدری تصویر چلا یار،حاجی اعظم،راجہ اصغر،ڈاکٹر اسحاق نیو کاسل،چوہدری صابر،چوہدری شبیر،چوہدری محمد اقبال سابق لارڈ میئر لیڈز اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمد مالک نے بھی خطاب کیا اور انہوں نے کہا کہ انکے اور افسر شاہد کے سیاسی راستے الگ ہیں مگر آج وہ انہیں ایک بھائی کی حیثیت سے ملنے کیلئے آئے ہیں انکے قائد بیرسٹر سلطان ہی ہیں انکا پیپلز پارٹی سے کوئی تعلق نہیں۔