مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مسلم لیگ ن پاکستان کے روشن مستقبل کی ضامن ہے ، جلد آزاد کشمیر میں بھی حکومت قائم ہو گی:راجہ افتخار
برمنگھم ... پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے رہنما راجہ افتخار احمد خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت پاکستان کے روشن مستقبل کی ضامن ہے میاں نواز شریف نے پاکستان کو تعمیر و ترقی کے راستے پر ڈال دیا،جلد آزاد کشمیر میں بھی راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہو گی اور خطے میں تاریخی دور کا آغاز ہو گا خطے سے کرپشن اور لوٹ مار کا خاتمہ کر کے میرٹ کی بالا دستی اور محرومیوں کا تدارک کریں گے مسئلہ کشمیر مسلم لیگ ن کی با غیرت اور مدبر قیادت کی زیر سر پرستی حل ہو گا جھوٹے وعدوں اور دعوئوں کو کشمیری مسترد کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن مڈ لینڈ کے صدر راجہ امجد خان اور مسلم لیگ ن مڈ لینڈ کے ڈپٹی سیکرٹری راجہ رفاقت خان کی جانب سے اپنے اعزاز میں استقبالیہ جلسہ سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر سینکڑوں افراد نے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں شمولیت اختیار کی استقبالیہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے راجہ افتخار احمد خان نے مزید کہا کہ خطے میں مسلم لیگ ن کے پاس ہی وہ قیادت ہے جو کرپشن سے پاک،با کردار،اصول پسند اور غیرت مند ہے ایسی قیادت رکھنے والی قوم و سیاسی کارکن خوش قسمت ہوتے ہیں راجہ فاروق حیدر ہی خطے سے مایوسیوں کا ادراک کریں گے اور کشمیریوں کے حقوق دلوائیں گے جو کئی سالوں سے سلب کئے جا رہے ہیں چاہے وہ کشمیر کی آزادی کے متعلق ہوں یا پھر خطے میں کرپشن،اقراپروری اور خلاف میرٹ اقدامات ہوں آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ واضح اکثریت حاصل کر کے عوامی حکومت قائم کرے گی جو حقیقی طور پر خطے کے عوام کیلئے ہو گی راجہ افتخار نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان میں را کے ذریعے مداخلت کر کے اپنے مقاصد کو کبھی حاصل نہیں کر سکے گا،کشمیری عوام اپنے پاکستانیوں بھائیوں کے ساتھ مل کر بھارت کی سازشوں کا مقابلہ کرے گی اور میاں نواز شریف کے ہاتھوں کو مضبوط کریں گے،پاکستان جلد میاں نواز شریف کی قیادت میں ایشیاء ک حقیقی ٹائیگر بنے گا،صدر پاکستان مسلم لیگ ن مڈ لینڈ راجہ امجد خان نے اس موقع پر کہا کہ برمنگھم سے سینکڑوں افراد پر مسلم لیگ ن میں شامل ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ آئندہ آزاد کشمیر میں حکومت مسلم لیگ ہی بنائے گی،تارکین وطن کشمیری اب جاگ اٹھیں ہیں اور وہ کرپٹ عناصر و حکومت کے جعلی نعروں کا احتساب ووٹ مسلم لیگ ن کو دے کر کریں گے،مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ کے مرکزی نائب صدر چوہدری رحمان نے کہا کہ کشمیری قوم جلد آزادی کی سانس لے گی اور بیلس کیمپ مسلم لیگ ن کے دور میں اپنی ذمہ داری کا ادراک کرے گا ڈپٹی سیکرٹری مسلم لیگ ن مڈ لینڈ راجہ رفاقت نے کہا کہ تارکین وطن کشمیری راجہ فاروق حیدر کو ہی اپنا حقیقی لیڈر سمجھتے ہیں ان ہی کی قیادت میں آزاد خطہ ماڈل سٹیٹ بنے گا،راجہ آصف خان نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے ہر حلقے سے واضع برتری حاصل کر کے خطے میں تعمیر و ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گی،کونسلر راجہ وسیم ظفر نے کہا کہ برطانیہ تحریک آزادی کشمیر میں ایک کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے مسلم لیگ ن کی قیادت مقبوضہ وادی کے کشمیری بھائیوں کو بنیادی حق دلوانے کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گی،استقبالیہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے راجہ ارشد غازی،چوہدری شکیل،راجہ اشفاق،چوہدری تاج مونگی،چوہدری اللہ دتہ،راجہ تجمل نوابی،راجہ شفیق پوتا،راجہ خلیل خان،راجہ طارق،چوہدری ساجد نذیر،کونسلر بشارت داد،ملک اشتیاق اعوان،راجہ گلریز خان،تصور نقوی،چوہدری محمد آصف،واجد سبحانی،راجہ طلعت اور راجہ ساجد خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے خطے کے ادارے تباہ کر دیئے ہرادارے میں تقرریاں پسند نا پسند کی بنیاد پر کر کے ہر ادارے کی ساکھ کو بھی بند کر دیا ہم میاں نواز شریف اور راجہ فاروق حیدر کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سائے تلے خطے کی تعمیر و ترقی اور آزادی کشمیر کیلئے اپنا رول ادا کرتے رہیں گے استقبالیہ جلسہ میں برطانیہ بھر سے مسلم لیگ ن کے عہدیداروں اور کارکنوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی،صدر مسلم لیگ ن مڈ لینڈ راجہ امجد خان نے صدارت کی جبکہ نظامت چیئرمین مڈ لینڈ چوہدری شکیل نے کی جلسہ میں چوہدری محمد سعید،راجہ مبارک، راجہ مروت،راجہ سیارش،طارق نذیر،راجہ فرید،چوہدری عمران،راجہ طفیل،راجہ عمران،راجہ طارق،راجہ جمیل،چوہدری عمران مانی،راجہ نواز،راجہ رفیق،چوہدری غلام حسین،راجہ محمود،راجہ قیصر چوہدری،چوہدری ارشد،راجہ شاہپال،چوہدری عبدالعزیز،چوہدری بشیر،چوہدری محمد حنیف،چوہدری عنصر محمودراجہ محمود،راجہ نصیر،راجہ بلال،چوہدری اختر،راجہ خضر حیات،مزمل حسین بٹ،کرامت حسین بخاری،راجہ محمود رشید،راجہ صداقت،چوہدری پرویز،راجہ عاشق،راجہ لیاقت کیانی،راجہ بنارس،راجہ حنیف،راجہ پرویز،خواجہ نذیر،راجہ نعیم،راجہ عباس،راجہ مقصود،راجہ شمس،راجہ ظفر،چوہدری اکرم،شاہنواز کیانی کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔