مقبول خبریں
چوہدری سعید عبداللہ ،چوہدری انور،حاجی عبدالغفار کی جانب سے حاجی احسان الحق کے اعزاز میں عشائیہ
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
صوفی راسب کا میئر بننا سلائو کی مسلمان کمیونٹی کیلئے اعزاز ہے وہ کمیونٹی کے ماتھے کا جھومر ہیں:چوہدری شکیل
سلائو:فرسٹ سٹیزن آف سلائو کی حیثیت سے بارو میں رہائش پذیر ہر فرد کے حقوق کا تحفظ میری اولین ذمہ داری ہے،لیبر پارٹی سے تعلق ہونے کے باوجود میرا منصب اس بات کا متقاضی ہے کہ میں بلا تفریق تمام لوگوں سے یکساں سلوک کروں اس لئے آج سے میرے دروازے ہر رنگ،نسل،مذہب اور عقیدے کے افراد کیلئے کھلے ہیں ،میں اب کائنات سے دعا گو ہوں کہ وہ مجھے اس منصب پر عدل و انصاف کے ساتھ قائم رکھے ان جذبات کا اظہار میئر آف سلائو کونسلر صوفی راسب نے اپنے حلف کے بعد احباب سے گفتگو میں کیا اس سے قبل سلائو کونسل کے ایوان میں لیبر پارٹی کے ممبران کی دو تہائی سے زائد اکثریت نے کونسلر صوفی محمد راسب کو سال2015-16کیلئے میئر منتخب کیا چیف ایگزیکٹو بارو کونسل نے ان سے میئر کے عہدے کا با ضابطہ حلف لیا،ڈپٹی میئر اروند والی وال منتخب ہوئے،دونوں کا تعلق لیبر پارٹی سے ہے میئر صوفی محمد راسب کا آبائی تعلق میر پور آزاد کشمیر سے ہے اور ان کے حقیقی چھوٹے بھائی سابق میئر میونسپل کارپوریشن میر پور چوہدری عبدالرزاق ہیں جبکہ سابق مشیر اطلاعات وزیر اعظم آزاد کشمیر اورنگ زیب چوہدری کے ماموں ہیں تقریب حلف برداری میں آزاد کشمیر کے سابق وزیر محمود ریاض،کونسلر محمد شریف،کونسلر ظفر عجائب،کونسلر محمد نذیر،سابق میئر کونسلر چوہدری محمد شفیق،کونسلر راجہ محمد زراعت،کونسلر عقیق ڈار،کونسلر عشرت شاہ،کونسلر عثمانی،سابق میئر میر پور،چوہدری عبدالرزاق،حاجی عارف،چوہدری محمد افضل،سابق کونسلر اظہر قریشی،کونسلر آزاد جرال،کونسلر سرفراز کیانی،سابق کونسلر راجہ امجد،راجہ رشید،سابق کونسلر نذر لودھی سمیت کمیونٹی کی بڑی تعداد موجود تھی تقریب حلف وفاداری سے نو منتخب میئر صوفی محمد راسب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بحیثیت میئر منتخب کرنے پر لیبر پارٹی کی قیادت سمیت کونسلر ز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں میئر آف سلائو منتخب کیا،انہوں نے کہا کہ میری اولین ترجیح ہو گی کہ وہ بحیثیت میئر کمیونٹی کے تمام طبقات کو ساتھ لے کر سلائو کی کمیونٹی کی خدمت کے ساتھ ساتھ سلائو کی تعمیر و ترقی اور عزت و احترام میں اضافے کا باعث بنیں،میئر چیمبر کے دروازے کمیونٹی کے تمام طبقات کے لئے کھلے ہیں،میئر چیمبر کمیونٹی میں اتفاق اتحاد کا باعث بننے کیلئے مثبت کردار ادا کرے گا،برطانوی ملٹی کلچر معاشرے سوسائٹی میں کمیونٹی نے اپنی خداداد صلاحیتوں کی بدولت نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں،بار کونسل کے ایوان میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندگان کو ساتھ لے کر کمیونٹی کے اجتماعی مفادات کے تحفظ کیلئے مل کر کام کریں گے میری سیاسی زندگی میں کمیونٹی نے میرا بھرپور ساتھ دیا کمیونٹی کی محبت اور حوصلہ افزائی پر میں ان کا بے حد مشکور ہوں میری کوشش اور خواہش ہے کہ میں ذاتی طور پر میئر چیمبر کو حقیقی معنوں میں تمام کمیونٹیز کیلئے رابطہ آفس بنا سکوں کمیونٹی کی بڑی تعداد نے میری حلف وفاداری تقریب میں شرکت کر کے میرے حوصلے بلند کئے ہیں،سیاسی،سماجی اور کاروباری شخصیت چوہدری شکیل احمد نے کونسلر صوفی محمد راسب کو میئر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوفی راسب کا میئر بننا سلائو کی مسلمان کمیونٹی کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے میئر صوفی راسب ایک منجھے ہوئے سیاست دان ہیں یہ ان کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے کہ ان کے ساتھیوں نے ان کو میئر منتخب کیا ہے چوہدری شکیل احمد نے مزید کہا کہ صوفی راسب کمیونٹی کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں ان جیسے لوگ پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے ماتھے کا جھومر ہیں جس طرح انہوں نے کونسلر کی حیثیت سے کمیونٹی کی خدمت کی ہے اسی طرح وہ میئر بننے کے بعد بھی اپنی کمیونٹی کا نام روشن کریں گے،انہوں نے کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے میئر صوفی راسب نے کمیونٹی میں بھائی چارہ کی فضا قائم کرنے کیلئے بڑی محنت سے کام کیا ہے وہ کمیونٹی کی ہر دلعزیز شخصیت ہیں ان کی میئر شپ کا دور یادگاری ہو گا۔