مقبول خبریں
چوہدری سعید عبداللہ ،چوہدری انور،حاجی عبدالغفار کی جانب سے حاجی احسان الحق کے اعزاز میں عشائیہ
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
لیبر پارٹی کے ممبر آف پارلیمنٹ گیون شو کی علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی سے ملاقات
لوٹن:لیبر پارٹی کے پلیٹ فارم سے منتخب ہونے والے ممبر آف پارلیمنٹ گیون شو کرنے جامعہ اسلامیہ غوثیہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گو ہماری پارٹی اس مرتبہ پھر اقتدار حاصل نہیں کر سکی مگر اپوزیشن میں رہ کر آپ کی نمائندگی کا صحیح معنوں میں حق ادا کروں گا اور حکومت کو عوام سے کئے گئے وعدوں اور ان کے منشور پر عمل پیرا ہونے کی یاد دہانی کراتا رہوں گا انہوں نے کہا کہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر پر میرا بڑا واضح اور کھلا موقف ہے میں نے ہمیشہ ان مظلوموں کے حق میں آواز بلند کی ہے اور اب بھی ان کے جدوجہد میں ان کے ساتھ رہوں گا،لوٹن ٹائرن میں پھر ایک مرتبہ کونسل کا کنٹرول لیبر پارٹی کو مکمل طور پر بھاری اکثریت کنٹرول حاصل کر لینا بھی ایک بڑی کامیابی ہے جس میں آپ لوگوں کی بھرپور حمایت رہی ہے تب ہی یہ ممکن ہوا ہے آج میں آپ کے پاس خود چل کر آیا ہوں کہ آپ کا اور بالخصوص علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی کا شکریہ ادا کروں میں آپ کی امیدوں پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا،اس موقع پر خطیب ملت علامہ عبدالعزیز چشتی نے کہا کہ آپ کی فلسطین کے مظلوموں اور مسئلہ کشمیر کی حمایت تے مسلمانوں کے دل جیتے ہیں اور آپ کی کامیابی ہوئی ہے اور آپ سے یہ بھی توقع ہے کہ مقامی کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بھی آپ توجہ دیں گے اور اس کیلئے ہر دو یا تین ماہ بعد سنٹر میں ایک سرجری کا انعقاد بھی معاون ہو سکتا ہے جن دیگر نے اظہار خیال کیا ان میں پروفیسر راجہ ظفر خان،کونسلر محمد ریاض بٹ،عبدالرشید میر،ماجد حسین،شاہنواز راجہ،قاضی سراج المرتضیٰ،چوہدری عبدالغفور،راجہ مظہر اقبال و دیگر شامل تھے۔