مقبول خبریں
کشمیر سالیڈیرٹی کیلئے یکم فروری سے 11فروری تک تقریبات منعقد کرائی جائیں گی
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اگلے چار سال مجھے خدمت کا موقع فراہم کیا ،سینٹ وارڈ کی کمیونٹی کا شکریہ :کونسلر ریاض بٹ
لوٹن:لوٹن بار کونسل کے انتخابات میں کونسلر ریاض بٹ کی مسلسل چوتھی بار کامیابی پر مسلم کانفرنس کے رہنما خواجہ ایوب بٹ کے بیٹوں خواجہ مسعود ایوب،اقصد ایوب،طاہر ایوب اور امصد ایوب نے عشائیے کا اہتمام کیا،کونسلر ریاض بٹ نے میزبانوں اور مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ میری کامیابی میں اللہ تعالیٰ کی کرم نوازی احباب اور عزیز و اقارب کی محنت اور مکمل تعاون شامل ہے انہوں نے کہا کہ سینٹ وارڈ کی کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کے انہوں نے اگلے چار سال مجھے خدمت کا موقع فراہم کیا اور میں اپنی بساط کے مطابق نیک نیتی سے سینٹ وارڈ کے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا،7مئی کے جنرل الیکشن میں چند شر پسند عناصرکی طرف سے لوٹن میں شرک ووٹنگ کے سٹیکرز بجلی کے کھمبوں اور دوسری جگہوں پر چسپاں کرنے کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کے بارے میں منفی پراپیگنڈا اور اسلام کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی گئی جبکہ لوٹن کمیونٹی اور انتخابی عملے نے سٹیکرز کو اکھاڑ کر اس شرک ووٹنگ کی بڑے پیمانے پر مذمت کی اور لوٹن کے غیور عوام نے اپنے پسندیدہ امیدواروں کوووٹ دے کر کامیابی سے ہمکنار کرایا انہوں نے کہا کہ اس بار مسلمان خواتین جو کہ نقاب و حجاب میں تھیں انہوں نے بھی بڑے پیمانے پر اپنا ووٹ کاسٹ کیا اسی طرح مسلمان ووٹنگ کے عمل میں بڑے پیمانے پر شرکت کر کے اس پراپیگنڈا کو زائل کیا کے مسلمان ووٹنگ کے خلاف ہیں،انہوں نے کہا کہ لوٹن میں60فیصد سے زائدووٹنگ ہوئی جو کے پچھلی بار کی نسبت15فیصد زائد تھی اور ایک ریکارڈ ووٹنگ بھی رہی اگرچہ عام انتخابات میں ہمیشہ زیادہ ٹرن آئوٹ ہوتا ہے پھر بھی یوبنگ بوتھ کا ماحول نہایت ہی پر امن رہا اور لوگ جو ک درجوک ووٹنگ کے عمل میں شامل ہوتے رہے،اس موقع پر مسلم کانفرنس کے رہنما ملک شبیر پاکستان سے آئے ہوئے مہمان الطاف حسین بٹ،چوہدری شریف،شوکت بٹ،اظہر ملک نے خطاب کیا جبکہ اکائونٹنٹ اسرار احمد بٹ،ماجد حسین بٹ،شاہد زمان چوہدری اور دیگر نے شرکت کی،آخر میں خواجہ مسعود بٹ نے خواجہ فیملی کی طرف سے ریاض بٹ کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ پروگرام میں نظامت کے فرائض پروفیسر ممتاز بٹ نے ادا کئے۔