مقبول خبریں
دی سنٹر آف ویلبینگ ، ٹریننگ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام دماغی امراض سے آگاہی بارے ورکشاپ
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کشمیری قوم کے اتحاد، اتفاق،نظم و ضبط کےہر فیصلے کی مسلم کانفرنس حمایت کرتی ہے:بشیر رٹوی
بریڈ فورڈ ... آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ زون کے صدر بشیر رٹوی نے کہا ہےکہ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یوکے زون کے زیر اہتمام ہونے والی آل پارٹی مشاورتی کانفرنس وقت کی اہم ضرورت تھی اور یہ ایک انتہائی تعمیری و مثبت سوچ ہے کہ اس مشاورتی کانفرنس میں حق خودارادیت کے حصول کے لئے نئی تجاویز۔ نئی حکمت عملی اختیار کرنے کیلئے تمام کشمیری جماعتوں کے سربراہوں کو دعوت دی جا رہی ہے۔ پارٹی کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہووے انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کے ذریعے تمام جماعتوں کے قائدین کو متحد ہونے کا موقع ملے گا۔ محمد بشیر رٹوی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے سنگین ترین حالات ہم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہم سب متحد ہو کر تحریک آزادی کشمیر کیلئے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے آل پارٹی مشاورتی کانفرنس بروقت بلا کر قومی سوچ کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس ہر اس فیصلے کی حمایت کرتی ہے جس میں تحریک آزادی کشمیر کی خاطر کشمیری قوم کے اتحاد، اتفاق نظم و ضبط کی بات ہو۔ صدر مسلم کانفرنس محمد بشیر رٹوی نے بھارتی وزیرخارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کنٹرول لائن پر بھارت کی طرف سے مسلسل خلاف ورزی ایک سنگین ترین مسئلہ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر آج بھی موجود ہے۔ کشمیری عوام بھارت کے حکمرانوں کو بھاگنے نہیں دیں گے۔ اُنہوں نے بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارتی فوج کو کشمیر کی کنٹرول لائن پر بلاجواز فائرنگ اور کشیدگی سے روکیں۔ اجلاس سے ریاض بڑالوی ، سالار ممتاز چشتی و دیگر نے بھی خطاب کیا اور قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا..