مقبول خبریں
آشٹن گروپ کی جانب سے پوٹھواری شعر و شاعری کی محفل،شعرا نے خوب داد وصول کی
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
صدر مسلم لیگ ن برطانیہ زبیر گل کی تعیناتی کے سلسلے میں کمیونٹی جلد خوش خبری سنے گی : راجہ نثار
لوٹن... زبیر گل اوورسیز کمیونٹی کا سرمایہ ہیں لارڈ نذیر احمد کے ساتھ ان کی پاکستان روانگی یقینا مثبت پیش رفت کا نتیجہ ہے اس سلسلے میں کمیونٹی جلد خوش خبری سنے گی ..ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ لوٹن کے جنرل سیکریٹری راجہ نثار نے ان رہنماؤں کی پاکستان روانگی سے قبل ائیرپورٹ پر ملاقات کے موقع پر کیا ..اس موقع پر زبیر گل نے کہا کہ وہ اعلی سطح وفد کے ہمراہ برطانیہ اور یورپ میں رہنے والے دوہری شہریت رکھنے والے پاکستانیوں کے مسائل پر مشتمل ایک طویل یادداشت لے کر ایک وفد کے ہمراہ پاکستان روانہ ہورہے ہیں جہاں پر وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ملاقات کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سابقہ دور حکومت میں پنجاب میں وزیراعلی میاں محمد شہباز شریف نے اوورسیز پاکستانیز کمیٹی تارکین وطن کے مسائل کو حل کرنے کے لئے بنائی تھی اسی طرز کی کمیٹی وفاق بلکہ وزیراعظم ہاوٴس اسلام آباد میں قائم کرائی جائے گی تاکہ لوگوں کو فوری انصاف دلایا جاسکے۔ پلاٹ قبضہ مافیا اور پولیس اور دیگر مسائل میں ان کی معاونت کی جاسکے اور ان کے مسئلوں کو قانونی طریقے سے جتنی جلد ہوسکے حل کرلیا جائے۔ ان رہنماؤں کو الوداع کرنے کیلئے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد ائیرپورٹ پر موجود تھی ..