مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بریڈ فورڈ میں لٹریچر فیسٹیول ، بیرونس سعیدہ وارثی عمران حسین ایم پی سمیت لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت
بریڈ فورڈ :برطانیہ کے لٹل پاکستان بریڈ فورڈ میں دس روزہ لٹریچر فیسٹیول شروع ہو گیا ،دو پاکستانی نژاد خواتین صائمہ اسلم اور ارنا قریشی کی قیادت میں شروع ہونیوالے اس تعلیمی اور ثقافتی میلے کا آغاز گزشتہ روز ایک مقامی ہوٹل میں مہمانوں،مقامی اداروں،سیاسی و سماجی رہنمائوں اور دنیا بھر سے آئے ہوئے مندوبین کی موجودگی میں کیا گیا جس میں بریڈ فورڈ کونسل کی آرٹ اینڈ کلچرل کمیٹی کی سربراہ کونسلر سوزن ہنچکلف نے جہاں مہمانوں کو دونوں خواتین کے ساتھ خوش آمدید کہا وہاں انتہائی اہم تقریب میں برطانیہ کی کابینہ میں شامل ہونیوالی پہلی سابق خاتون وزیر بیرونس سعیدہ وارثی،بریڈفورڈ کے لارڈ میئر اور لیڈی میرس بریڈ فورڈ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین لارڈ پٹیل،بریڈ فورڈ کے دونوں نو منتخب ممبران پارلیمنٹ ناز شاہ اور عمران حسین،کونسل لیڈر ڈیوڈ گرین،لارڈ ہیروڈ بریڈ فورڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر پال راجرز،بریڈ فورڈ کونسل کی تعلیمی کمیٹی کے چیئرمین کونسلر رالف بیری،جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کے چیئرمین راجہ نجابت حسین،بریڈ فورڈ مسلم وومن فورم کی چیئر پرسن صبیحہ خان،مسلم وومن کونسل کی چیئرمین بانہ گورا،کونسلر محمد بشیر،کونسلر ناظم اعظم،کونسلر نصرت محمد،سابق کونسلر کنیز اختر،کونسلر ظفر علی اعوان،کیو ای ڈی کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر محمد علی،یارکشائر ادبی فورم کے اشتیاق میر،مہ جبین غزل انصاری،سیمہ غزل،شبنم خان سمیت شہر کے تمام افراد نے اس فیسٹیول کو کامیاب کروانے اور شہر کے اندر بہتر تعلیمی ماحول بنانے کے علاوہ مقامی طور پر مختلف کمیونٹیز کے درمیان ہم آہنگی کا منہ بولتا ثبوت پیش کرنے کیلئے دونوں خواتین کی کاوشوں کی محنت اور کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا،اس موقع پر فیسٹیول کی آرگنائزر صائمہ اسلم نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اگلے دس دن میں بریڈ فورڈ کے تمام اداروں کونسل تعلیمی مراکز اور مقامی کمیونٹی لیڈروں کی معاونت سے150سے زائد تقریبات ،مزاکرے اور سیمینار منعقد کئے جائیں گے جس میں اسلامو فوبیا،یونیورسٹیوں میں شدت پسندی،برصغیر کے عوام کے تعلیمی اور ورثے کو اجاگر کرنے کے علاوہ مقامی اداروں کی کارکردگی اور مقامی عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے علاوہ فلسطین اور کشمیر جیسے مسائل کی وجہ سے مقامی کمیونٹی پر ہونے والے اثرات کے حوالے سے بھی خصوصی سیمینار منعقد کئے جائیں گے جن سے یونیورسٹی،کالج،ہیلتھ اتھارٹی اور مختلف بین الاقوامی شدت یافتہ سکالر بھی خطاب کریں گے جبکہ بریڈ فورڈ کالج میں بیرونس سعیدہ وارثی ایک تقریب میں صدارت کریں گی اتوار17مئی کو کشمیر سیمینار سے ممتاز سکالر وکٹوریہ،سردار عبدالرحمن خان،دلیپ ہیرو اور ناز شاہ کے علاوہ دیگر سیاسی و سماجی رہنما خطاب کریں گے،فیسٹیول کی دوسری آرگنائزر ارنا قریشی نے کہا کہ بریڈ فورڈ میں بسنے والی مختلف کمیونٹیز کو ایک دوسرے کے قریب لانے کیلئے اس میلے بھارت پاکستان،بنگلہ دیش اور کشمیر سے متعدد اہم شخصیات یہاں کے اداروں کے ساتھ مل کر مستقبل میں اس طرح کے پروگرام ترتیب دے رہے ہیں جس سے نوجوانوں کو اپنی سابق روایات اور مقامی کلچر کو سمجھنے کے ساتھ تعلیم اور مطالعے کی طرف توجہ دلانے کیلئے بریڈفورڈ کے اٹھارہ اداروں میں ہونے والی تقریبات میں مقامی یونیورسٹی،کالج،سکولوں،سٹی ہال،لائبریری،بریڈ فورڈ میوزم نے جہاں جگہ مہیا کی ہے وہاں اس میلے کو کامیاب بنانے کیلئے ہر طرح کا تعاون بھی مہیا کیا ہے،بریڈ فورڈ کے دونوں ممبران پارلیمنٹ ناز شاہ،عمران حسین،راجہ نجابت حسین،صبیحہ خان اور مقامی کونسلرز نے بھی جہاں دونوں پاکستانی نژاد کو خراج تحسین پیش کیا وہاں عوام سے شرکت کی بھرپور اپیل کی،سعیدہ وارثی نے کہا کہ کمیونٹی کیلئے بہترین موقع ہے کہ مختلف تہذیبوں کے ساتھ مل کر اس فیسٹیول میں شامل ہوں۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر