مقبول خبریں
دی سنٹر آف ویلبینگ ، ٹریننگ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام دماغی امراض سے آگاہی بارے ورکشاپ
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سلائو سے کشمیر دوست لیبر رہنما فیونا میک ٹیگرٹ کامیاب‘ لیبر ہی کے کونسلر صوفی راسب میئر بنیں گے
سلائو ... سلائو سے لیبر پارٹی کی امیدوار ایم پی فیونا میک ٹیگرٹ بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب۔ فیونا نے23421ووٹ حاصل کیے جبکہ ٹوری امیدوار گل چرن سنگھ16085ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔ جبکہ مقامی لوکل کونسل کے انتخابات میں بھی لیبر پارٹی نے نمایاں کامیابی حاصل کی۔ لوکل کونسل کے انتخابات میں پاکستانی نژاد اکثریتی امیدوار کامیاب قرار پائے جن میں کونسلر محمد نذیر، کونسلر صوبیہ حسنین، کونسلر عثمانی، کونسلر عشرت شاہ، کونسلر سہیل منور کامیاب ہوگئے۔ سلائو بارو کونسل کے سینئر کونسلر اور ڈپٹی میئر صوفی محمد راسب انیس مئی کو میئر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ گذشتہ روز لیبر پارٹی سلائو کی میٹنگ میں انکی میئرشپ کی حتمی منظوری کثرت رائے سے دے دی گئی۔ سلائو کی سماجی شخصیات چوہدری شکیل احمد، مطلوب احمد و دیگر نے صوفی راسب کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خطہ کشمیر کے اس سپوت کو سلائو میں آباد ہوئےتین دہائیوں سے زائد عرصہ گذر گیا اور تین دفعہ کونسلر منتخب ہوکر اہلیان سلائو کے مسائل کے حل کیلئے انہوں نے تاریخ ساز جدوجہد کی۔ ٢٠٠٦ سے مسلسل مقامی کونسل کے ممبر منتخب ہوتے ہوئے انہوں نے مختلف ادوار میں اہم ذمہ داریاں بھی نبھائیں۔ اس وقت بھی وہ لائیسنسنگ اور پلاننگ کمیٹیوں کی ممبر ہیں۔ چوہدری شکیل احمد سلائو کی ساری کمیونٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صوفی راسب تمام تر تعصبات سے بالاتر ہوکر سلائو کے باسیوں کی خدمت کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ انکا کام آنے والے دیگر میئرز کےلئے بھی مشعل راہ ہوگا۔ واضع رہے صوفی راسب کا تعلق میرپور آزاد کشمیر سے ہے اور انکے بھائی چوہدری عبدالرزاق بھی میر پور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین رہ چکے ہیں۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر کے سابق مشیر اطلاعات اوورسیز چوہدری اورنگزیب بھی انہی کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ سلائو کی سب سے بڑی اور پرانی تنظیم پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تمام سابقہ اور موجودہ صدور انکے حلقہ نیابت سے ہیں۔