مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
نوجوان نسل کی قیام پاکستان کے مقاصد سے آگاہی انتہائی اہم ہے: مقررین
بری... بری ٹاون گریٹر مانچسٹر میں پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سےمقامی کونسل اور جناح سنٹرکے زیراہتمام پاکستان کی جشن آزادی اور عید ملن پارٹی کی مشترکہ رنگارنگ تقریب کا انقاد کیا گیا جس میں مقامی پاکستانی کمیونٹی کے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت محمد امتیاز نے حاصل کی نظامت کے فرائض اکرم بیگ نے ادا کیے۔ تقریب میں قونصل جنرل مانچسٹر احسان اللہ باٹھ ،امیدوار ایم ای پی کونسلر افضل خان ،ایم پی اوین لیوز،ایم پی ڈیوڈ نٹال ،کونسلز تیمور طارق ،شاہینہ ہارون ،کے علاوہ ڈپٹی میئرآف بری نے شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل احسان اللہ باٹھ نے کہا کہ زندہ قومیں قومی تہوار انتہائی جوش و جذبے سے مناتی ہیں۔پوری قوم کو قیام پاکستان کے جذبے سے فریضہ انجام دینا ہو گا ۔سابق لارڈمیئر مانچسٹر کونسلر افضل خان نے کہا کہ وطن دشمنوں کی سازشوں کوناکام بنانے کیلے اتحاداور شعور بیدار کرنا ہوگا۔ ڈپٹی میئر بری نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستان کمیونٹی نے بری کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔کونسلر شاہینہ ہاورن نے کہا کہ نوجوان نسل کو قیام پاکستان کے مقاصد سے آگاہی موجودہ دور کی عین ضرورت ہے۔لیبر ایم پی اوین لیوز، ایم پی ڈیوڈ نٹال، تیمور طارق ودیگر نے بھی خطاب کیا۔