مقبول خبریں
مئیر کونسلر جاوید اقبال نےرضاکارانہ خدمات پرتنظیم وائی فائی کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور شیلڈ سے نوازا
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
لٹل پاکستان بریڈ فورڈکے دو پارلیمانی حلقوں سے کشمیری نژاد امیدواروں کی کامیابی پر شہر بھر میں جشن کا سماں
بریڈ فورڈ... بریڈ فورڈ کے دو پارلیمانی حلقوں سے دو کشمیری نژاد امیدواروں کی کامیابی کے باعث شہر بھر میں جشن کا سماں ہے۔ بریڈ فورڈ ایسٹ کے نئے رکن پارلیمنٹ عمران حسین گزشتہ کئی برس سے بریڈ فورڈ کونسل کے ڈپٹی لیڈر چلے آرہے ہیں۔ وہ میرپور کے علاقہ پوٹھی کے ایک سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ لیبر پارٹی کی ناز شاہ نے بریڈ فورڈ ویسٹ میں ریسپکٹ پارٹی کے جارج گیلوے کو دگنے سے بھی زیادہ ووٹوں سے بری طرح ہرایا ہے۔ جارج گیلوے صرف آٹھ ہزار پانچ سو ستاون ووٹ لے سکے، جبکہ ناز شاہ کے ووٹوں کی تعداد19977 رہی۔ لیبر امیدوار عمران حسین نے بریڈ فورڈ ایسٹ میں لبرل ڈیمو کریٹ کے ڈیوڈ وارڈ کو سات ہزار چوراسی ووٹوں کی اکثریت سے شکست دیتے ہوئے لیبر پارٹی کے لیے نشست جیت لی ہے۔ ڈیوڈ وارث کو12228ووٹ ملے جبکہ عمران حسین کے ووٹوں کی تعداد انیس ہزار تین سو بارہ رہی، ڈیوڈ وارڈ نے یہ نشست2010ء کے عام انتخابات میں صرف365ووٹوں کی اکثریت سے جیتی تھی۔ بریڈ فورڈ کے عام انتخابات کے ساتھ ساتھ ہونے والے مقامی انتخابات میں بھی لیبر پارٹی کو شاندار کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اور اندرون شہر سے کھڑے ہونے والے اس کے تمام ایشیائی (پاکستانی/ کشمیری) امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے ہیں۔ ٹوری، لبرل ڈیمو کریٹ یا ریسپکٹ کا کوئی بھی ایشیائی امیدوار کامیاب نہیں ہوسکا۔