مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ایسے ممبران کو دوبارہ ضرور منتخب کریں جو پارلیمنٹ میں آپ کشمیریوں کی موثر آواز بنتے ہیں: راجہ نجابت
بریڈ فورڈ:جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کے چیئرمین راجہ نجابت حسین اور سر پرست سردار عبدالرحمان خان نے برطانوی انتخابات کے آخری دن تک برطانوی سیاستدانوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا،نارتھ ویسٹ میں سیکرٹری جنرل محمد اعظم،خواتین کی چیئر پرسن کونسلر یاسمین ڈار،صبیحہ خان اور امجد حسین مغل بھی اپنے علاقوں میں مسلسل لیبر سیاستدانوں سے ملاقاتوں میں مصروف رہے،تحریکی قائدین نے ہائوس آف لارڈ کے ممبران بیرونس مارگریٹ ہیٹن،بیرونس سندیپ ورما،لارڈ سریوز بری،کنزرویٹو فرینڈز آف کشمیر کے بانی چیئرمین گیری والرEXMP،لوکل گورنمنٹ کے برطانوی وزیر کرس ہوپکنز اور متعدد امیدواروں سے ملاقاتوں میں برٹش کشمیریوں کا نکتہ نظر پیش کیا اور تمام امیدواروں سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کروانے میں معاونت کریں جبکہ مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی آواز بلند کریں،کشمیری رہنمائوں نے ایک ملین برٹش کشمیریوں کی طرف سے ایک وعدہ فارم پر بھی دستخط کروائے جس میں کشمیری قوم کے حق خود ارادیت کو تسلیم کرتے ہوئے برطانوی پارلیمنٹ فلسطینی طرز کی قرار داد پاس کروانے کے علاوہ برطانوی،بھارتی اور پاکستانی حکومت سے مسئلہ کشمیر اٹھانے،فرینڈز آف کشمیر گروپوں میں شمولیت کی بھی دعوت دی،ان تمام ملاقاتوں میں دو سو سے زائد پارلیمانی امیدواروں اور سابق ممبران پارلیمنٹ نے جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کو بھرپور انداز میں معاونت کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ ماضی میں بھی فرینڈز آف کشمیر کے ممبر رہے ہیں اور مستقبل میں جو ارکان ممبر نہیں تھے وہ بھی شامل ہونگے اور برٹش کشمیریوں کے شانہ بشانہ ریاست جموں و کشمیر کے عوام کی تحریک آزادی میں حمایت کریں گے اس موقع پر تحریکی رہنمائوں نے برٹش کشمیریوں کی طرف سے تحریکی عہدیداروں سے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ریاستی عوام کو یقین دلایا کہ بیرون ملک بسنے والے تمام کشمیری اپنے وطن کی آزادی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور پور ریاست کی آزادی تک سفارتی محاذ پر سرگرمیاں جاری رکھیں گے،اس موقع پر تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے برطانوی بارپارلیمنٹ میں آل پارٹیز کشمیر گروپ اور پاکستان گروپ کے تمام عہدیداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے برٹش کشمیریوں سے اپیل کی کہ وہ انہیں دوبارہ منتخب کریں تاکہ وہ تحریک آزادی اور برطانوی حکومت کو مسئلہ کشمیر پر ہمنوا بنوانے میں تسلسل سے اپنے کام جاری رکھ سکیں جو انہوں نے سابق پارلیمنٹ میں شروع کیا تھا،راجہ نجابت حسین نے اس موقع پر اپنے تمام ساتھیوں خصوصاً شعبہ خواتین کی تمام رہنمائوں کو خراج تحسین پیش کیا جن کی کوششوں اور معاونت سے تحریک دو دفعہ سابق پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر بحث کروا سکی اور مستقبل میں بھی تحریکی عہدیدار اپنی سر گرمیاں جاری رکھیں گے۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر