مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
طالبان سےمذاکرات نہیں ہو رہےایسی رپورٹس امن کیلئے نقصان دہ ہیں: چودھری نثارعلی
اسلام آباد ... وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے رپورٹس بے بنیاد ہیں۔ طالبان سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔ اس قسم کی رپورٹس امن کیلئے نقصان دہ اور ابہام پھیلانے والی باتیں ہیں۔ کچھ عناصر حکومت کے نام پر خود مذاکرات شروع کر دیتے ہیں۔ دیگر جماعتوں کو اعتماد میں لے کر مذاکراتی عمل شروع ہوگا۔ حکومت قوم سے کچھ نہیں چھپائے گی۔ فیصلوں کا واضع اعلان ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ طالبان کی جانب سے بھی مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں تاہم طالبان سے مذاکرات انتہائی حساس اور پیچیدہ ہیں۔ حکومت نے اس حوالے سے اپنی پالیسی اور حکمت عملی تیار کر رکھی ہے۔ پاکستان میں امن کے قیام لئے تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں۔ طالبان سے مذاکرات کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت قوم سے کچھ نہیں چھپائے گی۔ فیصلوں کا واضع اعلان کیا جائے گا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کے دورہ کراچی کے بعد سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔