مقبول خبریں
پاکستان کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ،ممبر برطانوی پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ و دیگر کی پریس کانفرنس
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
تحریک حق خود ارادیت سے کریگ ویٹیکر،فلپ الاٹ اور ہولی والکر کا مسئلہ کشمیر کو لابی کروانے کا وعدہ
ہالی فیکس:جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ نے ہالی فیکس سے کنزرویٹو پارٹی کے دونوں پارلیمانی امیدواروں کریگ وہٹیکر اور فلپ الاٹ جبکہ لیبر پارٹی کی پارلیمانی امیدوار ہولی والکر سے کشمیریوں کو ایک قوم تسلیم کروانے برطانوی پارلیمنٹ میں فلسطین طرز کی قرارداد پاس کروانے اور کشمیر گروپ میں شمولیت کے علاوہ برطانوی،بھارتی اور پاکستانی حکومت کے ساتھ مسئلہ کشمیر کو موثر انداز میں لابی کروانے کا وعدہ لے لیا ہے جبکہ تینوں امیدواروں نے تحریکی وفود کو یقین دلایا ہے کہ وہ اپنی اپنی پارٹی میں فرینڈز آف کشمیر گروپ میں بھی نہ صرف شامل ہونگے بلکہ تحریک کی اس تجویز پر دیگر جماعتی ساتھیوں ،ممبران پارلیمنٹ اور کونسلروں کو ہمنوا بنائیں گے،تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے خواتین رہنمائوں صبیحہ خان،ڈاکٹر تسلیم طارق اور ڈاکٹر غلام عباس کے ہمراہ فلپ الاٹ اور انکے ساتھیوں سے الیکشن مہم کے دوران ملاقات کر کے مسئلہ کشمیر پر لابی تفصیلات سے آگاہ کیا اور کشمیریوں کے غیر مشروط حق خود ارادیت کی حمایت کیلئے پارلیمنٹ اور حکومت سے رابطہ کا مطالبہ کیا،فلپ الاٹ نے کہا کہ وہ کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور اپنے حلقے کے کشمیریوں اور تحریکی رہنمائوں کی مشاورت ہر سطح پر مسئلہ کشمیر اٹھائیں گے جبکہ منتخب ہونے کی صورت میں جیسن میکارٹنی اور کریگ ویٹیکر سے مل کر ریاست کے تمام علاقوں کا دورہ بھی کریں گے اس سے قبل تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین اور سردار عبدالرحمان خان نے کیلڈر ویلی سے سابق پارلیمنٹ کریگ ویٹیکر سے ملاقات کر کے ان سے تحریک کے پروگرام اور لائحہ عمل سے آگاہ کرتے ہوئے انکا ماضی میں بھرپور حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا،دونوں رہنمائوں نے ہالی فیکس سے لیبر پارٹی کی نوجوان امیدوار ہولی والکر سے سابق میئر چوہدری ارشد محمود کی رہائش گاہ پر تفصیلی ملاقات کر کے جہاں انہیں سلیکشن پر مبارکباد دی وہاں تحریک کے وعدہ فارم پر دستخط بھی لئے اس موقع پر چوہدری ارشد محمود کے علاوہ کونسلر فرمان علی،کونسل کے مقامی امیدوار محمد نعیم اور دیگر رہنما بھی موجود تھے،ہولی والکر نے کہا کہ وہ سنڈر میکا وان ایم ای پی کی سیکرٹری کی حیثیت سے راجہ نجابت حسین اور تحریک حق خود ارادیت یورپ کی سرگرمیوں سے بخوبی آگاہ ہیں اور منتخب ہونے کی صورت میں ہالی فیکس کے کشمیریوں کی نمائندگی کرتے مسئلہ کشمیر کو پہلی ترجیح دیں گی اور مسئلہ کشمیر کو عالمی پلیٹ فارم پر اجاگر کرنے کے علاوہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کروانے کیلئے گلینس ویلموٹ ایم ای پی،سنڈر میکاوان ایم ای پی اور رچرڈ کوربٹ ایم ای پی سے بھی تعاون اور گائیڈینس لیں گی اور کشمیری عوام کی سیاسی اور سفارتی جدو جہد میں معاونت کریں گی۔بیورورپورٹ:فیاض بشر