مقبول خبریں
دی سنٹر آف ویلبینگ ، ٹریننگ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام دماغی امراض سے آگاہی بارے ورکشاپ
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مسئلہ کشمیر بیرسٹر کے دور وزارت عظمیٰ اور لیبرپارٹی کے دور میں عالمی ایوانوں تک زیر بحث رہا ، جیک سٹرا
بلیک برن : سابق برطانوی وزیر خارجہ جیک سٹرا نے بلیک برن میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر اور صدر تحریک انصاف بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر بیرسٹر کے دور وزارت عظمیٰ اور لیبرپارٹی کے دور میں عالمی ایوانوں تک زیر بحث رہا ۔ جیک سٹرا کا کہنا تھا برطانوی انتخابات کے دوران بیرسٹر ہر بار فرینڈز آف کشمیر کی حمایت کیلئے آئے ہیں جس سے مسئلہ کشمیر اور کشمیری عوام کے موقف کو تقویت ملتی ہے انہوں نے کہا کہ بحیثیت وزیر خارجہ میں نے مسئلہ کشمیر کے پر امن حل پاک بھارت تعلقات میں بہتری کیلئے دونوں ممالک کے درمیان ہمیشہ پل کا کردار ادا کیا ۔ انہوں نے کہا سلطان محمود جیسے لوگوں کیوجہ سے آزادی کی تحریکیں کامیاب ہوتی ہیں جو جدوجہد مسلسل پر یقین رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن اسی صورت میں ممکن ہے جب تک مسئلہ کشمیر کا حل تلاش نہیں کیا جاتا اس موقع پر بلیک برن سے پارلیمانی امیدوار کیسٹ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور بیرسٹر سلطان کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی دریں اثناء رادھرم سے ممبر پارلیمنٹ سارہ چمپن نے بیرسٹر کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہا کہ وہ بیرسٹر کی مشکور ہیں جو ہر بار فرینڈز آف کشمیر کی حمایت کیلئے برطانیہ آتے ہیں اور اپنے لاکھوں چاہنے والوں کو ہماری حمایت پرآمادہ کرتے ہیں ہم بھی منتخب ہو کر ماضی کی طرح مسئلہ کشمیر کو برطانوی پارلیمنٹ کے علاوہ عالمی فورسز پر اجاگر کریں اس موقع پر برطانوی ممبر ہائوس آف لارڈز لارڈ نذیر احمد بھی موجود تھے انہوں نے اپنے خطاب میں بیرسٹر کی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کوششوں کو سراہا اور بیرسٹر کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی بری میں لیبر پارٹی کے پارلیمانی امیدوار جیمز نے بھی بیرسٹر کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور انکا شکریہ ادا کیا اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔