مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اوورسیز کشمیریوں نے ملک پاکستان کے مفادات کا بیرونی دنیا میں بھر پور تحفظ کیا ہے، چوہدری محمداسماعیل
سلائو:اوورسیز کشمیریوں نے ملک پاکستان کے مفادات کا بیرونی دنیا میں بھر پور تحفظ کیا ہے،اوورسیز کمیونٹی ملک پاکستان کا بہترین اثاثہ ہے جس کی بدولت زرمبادلہ کی صورت میں ترقی ہو رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر کے سابق وزیر ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری محمداسماعیل نے سلائو میں اورنگزیب چوہدری کی رہائش گاہ پر عشائیہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر آزاد کشمیر کے سابق وزیر اطلاعات محمود ریاض ،بیرسٹر الفاظ چوہدری ،سیف الحق بابرایڈووکیٹ ،چوہدری عنایت حسین،لیاقت چوہدری سمیت دیگر بھی موجود تھے۔سابق وزیر ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل نے مزید کہا کہ برطانوی سیاست میں کمیونٹی کا ایک موثر جاندار متحرک کردار دیکھ کر انتہائی خوشی ہوتی ہے اوورسیز کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لئے ہمیں ترجیحی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ چین کے صدر کے دورہ پاکستان سے دونوں ملکوں کے عوام میں انتہائی جوش اور جذبہ پایا جاتا ہے ،پاک چین دوستی ایسے حالات میں میرے پاس دو آپشن تھے ایک یہ کہ میں خاموش رہوں اور دوسرا میں استعفی دیکر اپنے ضمیر کی آواز بلند کرتی رہوں۔میں نے پارٹی کے اندر رہتے ہوئے پارٹی پالیسی میںت بدیلی کے لئے جدوجہد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لئے مجھے زیادہ سے زیادہ ممبران پارلیمنٹ کی ضرورت ہے،میں وزارت سے مستعفی ہو کر پہلے سے زیادہ اور موثر انداز میں اپنی لڑائی لڑ سکتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ کنزرویٹو پارٹی کی کشمیر پر وہی پالیسی ہے جو لیبر پارٹی کی ہے ۔انتخابات کے موقع پر لیبر امید وار نے غلط بیانی سے کشمیریوں کی توجہ لینے کی کوشش کررہے ہیں ،انہوں نے نارتھ ویسٹ میں پارٹی کوف عال کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔اس موقع پر جموں و کشمیر حق خود ارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین، چوہدری محمد اعظم ،راجہ آفتاب شریف ،راجہ مندومین ،یوسف بندورولی،چوہدری ذوالفقار محمد،راجہ بشیر ،راجہ عبد الرحمن ،راجہ محمد اقبال ،قاری شفیق الرحمن شاہین سمیت کئی افراد نے شرکت کی۔