مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر میں آزاد ی کی نئی لہر اپنے مقاصد کو حل کرنے میں داخل ہو چکی ، بیرسٹر سلطان محمود
برمنگھم:سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر اور صدر جماعت تحریک انصاف آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر نہایت نازک ترین موڑمیں ہے اور مقبوضہ کشمیر میں آزاد ی کی نئی لہر اپنے مقاصد کو حل کرنے میں داخل ہو چکی ہے جس کیلئے عالمی طاقتیں کشمیری قوم کی آزادی کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے برمنگھم میں چوہدری خادم حسین کے دعوت استقبالیہ سے کیا جہاں انہوں نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے حقہ لائونج کا افتتاح بھی کیا، انہوں نے کہا برطانیہ کے انتخابات اس بات کے متقاضی ہیں کہ کشمیر دوست امیدواروں کی حمایت کی جائے اور انہیں کامیاب بنا یا جائے تاکہ وہ برطانوی پارلیمنٹ میں موجود کشمیر کمیٹی کے ذریعے ایک موثر آواز کے ساتھ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں مدد گار ثابت ہوں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ جمہوری طریقہ کار کے ساتھ ہمیں ڈپلو میٹک انداز کو بھی اختیار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ بھارت پر ایک دبائو ڈالا جائے اور مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں انٹر نیشنل کمیونٹی کو باور کروایا جائے کہ بھارت جو اپنے آپ کو جمہوریت کا چیمپئن دکھاتا ہے،انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے لاکھوں انسانی جان کا قاتل ہے اس موقع پر انہوں نے برمنگھم کے پہلے مسلم اور پاکستانی ممبر آف پارلیمنٹ مرزا خالد محمود اور ممبر آف پارلیمنٹ شبانہ محمود کو بھی کامیاب بنانے کیلئے کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ ایک بار پھر انہیں منتخب کریں،ممبر آف پارلیمنٹ مرزا خالد محمود نے کہا آزاد کشمیر کیلئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کاوشیں ضرور رنگ لائیں گی اور کہا کہ سلطان محمود نے ہمیشہ پوری دنیا میں مسئلہ کشمیر اور تحریک آزادی کیلئے بہترین لابنگ کی،میزبان چوہدری خادم حسین نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے حالیہ برطانیہ کا دورہ کر کے یہ ثابت کر دیا کہ وہ تحریک آزادی کشمیر کے ساتھ کتنے مخلص ہیں اور وہ اپنی یہ ذمہ داری سمجھتے ہوئے برطانوی انتخابات میں کشمیر پر ایک مضبوط لابنگ کیلئے کشمیر دوست امیدواروں کی حمایت کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں،پی ٹی آئی برطانیہ کے رہنما چوہدری ظہور سرور نے کہا کشمیری عوام کے تحفظ کیلئے بیرسٹر سلطان محمود آج فرنٹ لائن کے لیڈر ہیں جنہوں نے حالیہ میرپور ضمنی الیکشن میں عوامی مینڈیٹ حاصل کر لیا اور بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی،پی ٹی آئی خواتین سے رفعت مغل نے صدر جماعت پی ٹی آئی آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو کامیابی پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ آزاد کشمیر میں مستقبل کی جماعت تحریک انصاف ہے،کونسلر عنصر علی خان،چوہدری محمد مالک،چوہدری دلپذیر،عبدالرئوف مغل،چوہدری شیر عالم،چوہدری ریاض،حاجی شیر عالم،ساجد یوسف اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا،تلاوت علامہ صاحبزادہ محمد رفیق چشتی نے ادا کی۔