مقبول خبریں
یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
مختلف شہروں میں نادرہ سرجریوں کا انعقاد کمیونٹی کیلئے نہایت فائدہ مند ہے: میئر ایلزبری چوہدری طفیل
ایلز بری ... برطانیہ میں مقیم پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے جب سے نائیکوپ کی افادیت کو جانا ہے تب سے اس کارڈ کے بنوانے بہت تیزی ٓگئی ہے۔ پاکستان ہائی کمیشن کندن کی طرف سے چھ دن سروس دئے جانے کے باوجود اسکے حصول کی ڈیمانڈ ہے کہ کم نہیں ہورہی اسی لئے مختلف شہروں کی مساجد اور کمیونٹی سنٹرز میں نادرہ سرجریاں انتہائی کامیابی سے چل رہی ہیں۔ جامعہ غوثیہ مسجد ایلزبری میں بھی نادرا سرجری کا انعقاد ہواجس میں دو سو سے زائد افراد کے نادرا کارڈ بنائے گئے۔نادرا سرجری کے انعقاد پر ایلزبری میں مقیم اوورسیز پاکستانی کمیونٹی نے نادرا ٹیم کا شکری ادا کیا۔سرجری کے منتظمین صدر مسجد افتخار بژیر،لقمان خان،محمد امجد،جنرل سیکرٹری مسجد کمیٹی فیض راجہ،عابد شاہ،ندیم راجہ،محمد خلیل اور داؤد اکرام تھے۔اس موقع پر میئر آف ایلزبری چوہدری محمد طفیل نے بھی سرجری کے مقام کا دورہ کیا اور وہاں موجود سائلین سے گفتگو کی جبکہ نادرا ٹیم کی شاندار کارکردگی کو بے حد سراہا۔اس موقع پر میئر چوہدری محمد طفیل نے کہا کہ ایسی سرجریوں کا انعقاد کمیونٹی کیلئے نہایت ہی فائدے مند ہے اور اس مصروف ترین دور میں وقت کی بچت بھی ہے جبکہ بالخصوص معذور اور بوڑھے افراد جن کیلئے لندن جا کر کارڈ بنوانا مشکل ہے ان کیلئے بہت آسانی کا باعث ہے۔اس موقع پر کمیونٹی نے ہائی کمشنر لندن سید ابن عباس ،کمیونٹی ویلفیئر منسٹر ڈاکٹر حسین کا شکریہ ادا کیا جہنوں نے کمیونٹی کے اسرار پر ایلزبری میں نادرا سرجری انعقاد کروایا۔کمیونٹی کے افراد نے کہا کہ نادرا ٹیم کا کام تسلی بخش ہے کمیونٹی پاکستان ہائی کمیشن کے ساتھ مل کر ان مسائل کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی۔ایلزبری نادرا سرجری میں منیجر نادرا عمر ریاض چیمہ،محمد شہاب اور دیگر پر مشتمل تھی۔