مقبول خبریں
یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
اقوام ِ متحدہ کےمعائنہ کاروں کی بحفاظت واپسی: بشار الاسد کو سزا دینے کا راستہ ہموار
دمشق ... اقوام ِ متحدہ کی کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق معائنہ کاروں کی ٹیم ہفتے کے روز شام سے واپس چلی گئی ہے۔ اقوام ِ متحدہ کے معائنہ کاروں کی یہ ٹیم شام میں کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کی تفتیش کر رہی تھی۔ اقوام ِ متحدہ کے معائنہ کاروں کے شام سے نکل جانے کے بعد امریکہ کے لیے شام پر حملہ کرنے اور صدر بشار الاسد کو سزا دینے کا راستہ ہموار ہو گیا ہے۔ امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا تھا کہ امریکہ، جس کے بحری بیڑے شام کے قریب پہنچ چکے ہیں، شام کے صدر بشار الاسد کو کیمیاوی ہتھیار استعمال کرنے پر سزا دینے کے لیے ’محدود‘ کارروائی کرے گا۔ شامی حکومت کی جانب سے اس کیمیاوی حملے میں 1,429 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس سے قبل صدر اوباما کے الفاظ تھے کہ ہمارے لیے ایک ایسی دنیا قابل ِ قبول نہیں جہاں بڑے پیمانے پر زہریلی اور کیمیاوی گیس استعمال کرکے خواتین، بچوں اور معصوم شہریوں کو ختم کر دیا جائے۔ جبکہ امریکی وزیر ِ خارجہ جان کیری نے شام کے حوالے سے گذشتہ روز ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں کہا تھا کہ، ’دمشق میں کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور اس کی سزا دی جانی چاہیئے۔