مقبول خبریں
آشٹن گروپ کی جانب سے پوٹھواری شعر و شاعری کی محفل،شعرا نے خوب داد وصول کی
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کنزرویٹو پارٹی کے امید وار فلپ الاٹ کو کامیاب کر کے ہالی فیکس میں مثبت تبدیلی لائیں،بیرونس سعیدہ وارثی
ہالی فیکس:سابق برطانوی وزیر خارجہ اور کمیونٹی وزیر بیرونس سعیدہ وارثی نے برٹش مسلمانوں اور برطانوی عوام سے کنزر ویٹو پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ ڈیوڈ کیمرون آزادانہ طور پر برطانیہ میں اصلاحات کا نفاذ کر سکیں،یارکشائر کی تمام مارجنل اور ٹارگٹ سیٹوں پر با صلاحیت کنزرویٹو امیدوار ہیں جن کی کامیابی ہماری مستقبل کی حکومت کیلئے اشد ضروری ہے ہالی فیکس سے کنزرویٹو پارٹی کے پارلیمانی امید وار فلپ الاٹ کو کامیاب کر کے ہالی فیکس میں ایک مثبت تبدیلی لائیں ،بیرونس سعیدہ وارثی گزشتہ روز ہالی فیکس اور کیلڈر ویلی کے پارٹی عہدیداروں اور مقامی امیدواروں سمیت دیگر رہنمائوں سے ڈنر میں خطاب کر رہی تھیں جس کی صدارت کنزرویٹو پارٹی پالیسی فورم یارکشائر کے چیئرمین مائیک پین نے کسی جبکہ اس موقع پر ہالی فیکس کے امیدوار فلپ الاٹ،مقامی کونسل کے امیدوار ٹونی فال،کونسلر جان ہارڈی،کشمیری رہنمائوں راجہ نجابت حسین،چوہدری محمد اکرم،ڈاکٹر غلام عباس،صبیحہ خان،ڈاکٹر تسلیم طارق اور بیرسٹر شازیہ انجم سمیت متعدد رہنما موجود تھے،بیرونس سعیدہ وارثی نے کہا کہ برطانیہ بھر میں چلنے والی انتخابی مہم سے اندازہ ہوتا ہے کہ انتخابات میں کنزرویٹو اور لیبر کے علاوہ دیگر پارٹیاں بھی ووٹ لیں گی جو کہ ملک کیلئے کوئی فائدہ مند نہیں،پارٹی عہدیدار عوام کو کنزرویٹو پارٹی کی مثبت پالیسیوں سے آگاہ کریں اور لیبر کی غلط پالیسیوں پر انہیں بریف کر کے کنزرویٹو پارٹی کو اگلی پارلیمنٹ میں بھاری اکثریت دلانے کیلئے ہر اس حلقے میں متحرک کردار ادا کریں جہاں لیبر پارٹی کی بہت تھوڑی اکثریت ہے اور اس علاقے میں آپ کو فلپ الاٹ جیسا ایک محنتی امیدوار ملا ہے جو کامیاب ہو کر ہالی فیکس کی تمام کمیونٹیز کا بہترین نمائندہ ثابت ہو گا،انہوں نے کہا کہ برطانیہ بھر کے مسلمان خصوصی طور پر اپنے مقامی ،قومی اور عالمی مسائل میں معاونت کیلئے کنزرویٹو پارٹی کے امیدوار کی کھل کر نہ صرف حمایت کریں بلکہ ان تک اپنے مسائل کی نشاندہی بھی کریں تاکہ وہ اور دیگر پارٹی رہنمائوں کی تائید میں مستقبل کی کنزرویٹو حکومت میں انکے مسائل حل کروا سکیں،اس موقع پر فلپ الاٹ نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ انتخابات میں صرف پندرہ سو ووٹوں سے شکست پر حلقے کے عوام سے رابطہ نہیں چھوڑا اور آج بھی ایک واضح پروگرام اور ڈیوڈ کیمرون کی لیڈر شپ میں ہالی فیکس کے عوام کی بھرپور نمائندگی کروں گا،انہوں نے بیرونس سعیدہ وارثی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جو کئی بار ہالی فیکس آ کر پارٹی اور انکی ذاتی حمایت بھی کر چکی ہیں اس موقع پر ممتاز کشمیری رہنما راجہ نجابت حسین نے بھی فلپ الاٹ کو کامیاب کرانے کی اپیل کی کیونکہ فلپ الاٹ کشمیری عوام کے حق خود ارایت کی کھل کر حمایت کرتے ہیںاس موقع پر دیگر پارٹی عہدیداروں نے خصوصی طور پر ہالی فیکس میں بسنے والے تمام عوام سے کنزرویٹو پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دینے کی اپیل،کنزرویٹو پارٹی کے ہالی فیکس کونسل میں لیڈر کونسل سٹیفن نے بھی ہالی فیکس کے دونوں حلقوں میں کنزرویٹو امیدواروں کو کامیاب کرانے کیلئے مسلسل محنت پر تمام پارٹی ورکروں کا شکریہ ادا کیا۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر