مقبول خبریں
علامہ احمدنثار بیگ قادری ؒ کا سالانہ عرس ،علمائے کرام ومشائخ کی بڑی تعداد میں شرکت
مہنگائی کی ذمے دار عمران خان حکومت ہے ،شہباز شریف
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
حاجی ارشد حسین کی جانب سےغوثیہ مسجد لیڈز میں یکجہتی کشمیر کی تقریب کاا نعقاد
آتش فشاں
پکچرگیلری
Advertisement
یمن کشیدگی سنی شیعہ فسادات نہیں اسلامی مملکت کے خلاف بغاوت ہے،مرکزی جمعیت اہلحدیث برطانیہ
برمنگھم:مرکزی جمعیت اہلحدیث برطانیہ نے وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کے دورہ سعودی عرب اور حرمین شرفین کے دفاع و سلامتی کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرنے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یمن میں جاری کشیدگی سنی و شیعہ فسادات نہیں بلکہ اسلامی مملکت کے خلاف بغاوت ہے،سعودی عرب نے ہر لحاظ ،ہر طریقے اور ہر دور میں یمن کی بھرپور مدد کر کے یمن کے عوام کو ممکن تحفظ دیا ہے لیکن کچھ باغی گروہ یمن کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں،بعض لوگ اور عناصر سنی شیعہ فسادات کا واویلا کر کے امت مسلمہ کو تقسیم کرنے کی کوشش میں ہیں،قرآن و سنت کو ماننے والے پوری دنیا میں آباد مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں لیکن اسلام مخالف عناصر مسلمانوں میں تقسیم ڈالنا چاہتے ہیں،ان خیالات کا اظہار مرکزی جامع مسجد اہل حدیث میں مرکزی جمعیت اہل حدیث کے امیر مولانا عبدالہادی العمری،مولانا شعیب،ڈاکٹر خرم بشیر،مولانا شفیق الرحمن شاہین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ا س موقع پر مرکزی جمعیت اہل حدیث برطانیہ کے ذمہ داران،مرکزی جامع مسجد اہل حدیث گرین لائن کی انتظامیہ اور ناظم بھی موجود تھے،اس موقع پر مرکزی جمعیت اہل حدیث برطانیہ نے داعش سمیت پوری دنیا میں جاری ہر طرح کی دہشت گردی کی پرزور مذمت کرتے ہوئے برطانوی حکومت کو اپنے مکمل اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا،تاہم انہوں نے مغربی میڈیا کی یکطرفی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مختلف حادثات یا واقعات کو اسلام سے جوڑ کر اسلام کے خلاف نفرت اور انتشار پھیلا رہا ہے جو انتہا پسندی اور دہشت گردی کی وجہ بن رہا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ مختلف شیعہ گروپوں کی پشت پناہی پر حوثی باغی اپنی دہشت گردانہ سرگرمیوں سے پورے عالم اسلام کو مٹانا چاہتے ہیں،حرمین شرفین کی حرمت اور تقدس کیلئے دنیا بھر کی اسلامی قوتیں متحد ہو کر سعودی عرب کا بھرپور ساتھ دیں، ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ برطانوی قوانین کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے برطانیہ میں سعودی عرب اور حرمین شرفین کے تقدس کیلئے ہر ممکن جدو جہد اور کوشش کی جائے گی ایک سوال کے جواب پر انہوں نے واضح کیا کہ ووٹ ڈالنا غیر شرعی نہیں لہٰذا مسلمانوں کو برطانیہ میں بھرپور ووٹ استعمال کر کے اپنی سیاسی قوت اور اہمیت منوانا ہو گی،انہوں نے کہا کہ اسلام امن و محبت کا عظیم دین ہے ہر فرد ملت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے کردار و اخلاق سے یہ ثابت کرے کہ اسلام دنیا بھر کی سلامتی اور دفاع کا ضامن ہے۔