مقبول خبریں
دی سنٹر آف ویلبینگ ، ٹریننگ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام دماغی امراض سے آگاہی بارے ورکشاپ
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
انتخابات عوام کیلئے ایسا موقع ہوتے ہیں جن سے آپ اپنے مستقبل کو چاہیں تو سنوار سکتے ہیں: جارج گیلوے
بریڈفورڈ ... وقت آگیا ہے کہ برادری ازم کا ڈھنڈورا پیٹنے والوں کو شکست فاش دی جائے اور جو لوگ میرٹ کا قتل کررہے ہیں ان سے کڑا حساب لیا جائے، عام انتخابات آپ عوام کیلئے ایسا موقع ہوتے ہیں جن سے آپ اپنے مستقبل کو چاہیں تو سنوار سکتے ہیں، اپنے ووٹ کی قدر کریں۔ ان خیالات کا اظہار ریسپکٹ پارٹی کے ایم پی اور پارلیمانی امیدوار برائے بریڈ فورڈ ویسٹ جارج گیلوے نے اپنی پارٹی کے امیدوار برائے کونسلر سٹی وارڈ راجہ شارق محمود کی انتخابی مہم کے دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکیا۔جارج گیلوے نے امید ظاہر کی کہ بریڈ فورڈ ویسٹ کے عوام نے اگر مجھے منتخب کیا تو اپنے ادھورے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائوں گا۔جارج گیلولے نے کہا پوری دنیا کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے ظلم و ستم اور ان کے جائز حقوق کیلئے آواز بلند کرتا رہو نگا۔ راجہ شارق محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جارج گیلوے ایک عظیم لیڈر میں جنہوںنے ہمیشہ امت مسلمہ کے مظلوم مسلمانوں کے حق کیلئے آواز اٹھائی جس کی پاداش میں ان کو برطانیہ کی کابینہ کی رکنیت سے بھی ہاتھ دھونا پڑا عالمی سطح پر انہوں نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین پر آواز بلند کی ہے۔ آج ان کے مخالفین کہتے ہیں کہ جارج گیلوے لوکل مسائل پر توجہ نہیں دیتے بلکہ وہ عالمی مسائل پر بولنا اور آواز اٹھانا زیادہ پسند کرتے ہیں ۔ان کے مخالفین شاید یہ نہیں چاہتے کہ جارج گیلوے جیسے لیڈر مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر آواز بلند کریں۔راجہ شارق محمود نے کہا اگر میں میں کونسلر منتخب نہ بھی ہوا تو پھر بھی کمیونٹی کی خدمت جاری رکھوں گا۔تقریب میں بڑی تعداد میں کمیونٹی نےشرکت کی۔ سابق کونسلر امداد حسین، امیدوار کونسلر ٹولر لین شیراز حسین، ارشد علی، راجہ طارق محمود، راجہ حیدر، رازق بٹ، راجہ اسد، راجہ ساجد بشیر، ثاقب نذیر، محمود سلطان اور دیگر بڑی تعداد میں موجود تھے۔