مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ٹوری ا قتدار کا تسلسل ضروری ہے تاکہ جاری پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں: سعیدہ وارثی
ہیلی فیکس ... برٹش پارلیمنٹ کی پہلی مسلمان کیبنٹ ممبر بننے والی بیرونس سعیدہ وارثی نے کہا ہے کہ ٹوری پارٹی نے اپنی بہترین پالیسیوں کی بدولت برطانیہ کی معیشت کو مستحکم کیا ہے، ملکی بہتری اور عوامی خوشحالی کیلئے ضروری ہے کہ ان کے اقتدار کا تسلسل جاری رہے تاکہ عوام تک ان پالیسیوں کے مکمل ثمرات پہنچ سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیلی فیکس میں ٹوری پارٹی کی انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا۔ سعیدہ وارثی کا کہنا تھا کہ برطانیہ بھر میں چلنے والی انتخابی مہم سے اندازہ ہوتا ہے کہ الیکشن میں ٹوری اور لیبر پارٹی کے علاوہ دیگر پارٹیاں بھی ووٹ لیں گی جو کہ ملک کیلئے فائدہ مند نہیں۔پارٹی عہدیدار عوام کو کنزرویٹو پارٹی کی مثبت پالیسیوں سے آگاہ کریں اور لیبر کی غلط پالیسیوں پر انہیں بریف کرکے کنزرویٹو پارٹی کو اگلی پارلیمنٹ میں بھاری اکثریت دلانے کیلئے ہر حلقے میں متحرک کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ بھر کے مسلمان خصوصی طور پر اپنے مقامی قومی اور عالمی مسائل میں معاونت کیلئے کنزرویٹو پارٹی کے امیدواروں کی کھلی حمایت ہی نہ کریں بلکہ اپنے مسائل کی نشاندہی بھی کریں تاکہ وہ کامیاب ہوکر آپ کے مسائل کی طرف بھرپور توجہ دیں اور انہیں حل بھی کیا جاسکے۔ اس موقع پر ہیلی فیکس سے ٹوری پارٹی کے امیدوار فلپ ایلٹ نے کہا کہ گذشتہ الیکشن میں انہوں نے صرف 500 ووٹوں سے شکست کھائی مگر وہ اپنے حلقے کے عوام سے رابطے میں رہے اور میںآج بھی واضح پروگرام اور ڈیوڈ کیمرون کی لیڈر شپ میں ہیلی فیکس کی بھرپور نمائندگی کروں گا۔