مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ووٹ اسے دیں گے جو توہین رسالت کو روکنے پر برطانوی پارلیمنٹ میں مدد کرینگے،پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن سلائو
سلائو : پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن سلائو کے عہدیداران جن میں صدر حاجی محمد عارف ، نائب صدر اول راجہ محمد شیراز ، نائب صدر و دوئم راجہ محمد فیاض ، جنرل سیکرٹری سابق میئر سلائو راشد جاوید بٹ ، جوائنٹ سیکرٹری چوہدری صفدر حسین ، انفارمیشن سیکرٹری عدنان فیصل کے علاوہ سلائو اسلامک ٹرسٹ کے چیئرمین صوفی محمد افضل اور امیدوار برائے بے ایس اینڈ سٹوک سابق ڈپٹی میئر راجہ محمد عزیز نے کہا ہے کہ سلائو میں ممبر برطانوی پارلیمنٹ کے انتخابات میں وہ ایسے امیدوار کو ووٹ دے کر کامیاب کرنا چاہیں گے جو کے توہین رسالت کو روکنے پر برطانوی پارلیمنٹ میں تجاویز پیش کرنے میں ان کی مدد کرینگے تا کہ برطانیہ میں ایسا قانون پاس کروایا جا سکے جس سے کسی بھی مذہب یا تمام انبیاء کے خلاف تحریریں لکھنے یا توہین آمیز خاکے شائع کرنے یا کسی بھی توہین آمیز عمل کو روکنے میں مدد مل سکے جس سے تمام مذاہب کے ماننے والوں کے جذبات مجروع ہوتے ہیں اس سلسلے میں پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد عارف اور لیبر پارٹی کی ممبر پارلیمنٹ فیونا میکٹاگرٹ کے دوران خطوط کا تبادلہ بھی ہوا جس میں حاجی عارف نے ممبر پارلیمنٹ کو خط لکھا اور توہین رسالت کے عمل کو روکنے کے لئے پارلیمنٹ میں تجاویز پیش کرنے کیلئے درخواست کی جبکہ جواب میں انہوں نے تجاویز پیش کرنے کے عمل سے انکار کر دیا ۔ پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداران کا کہنا ہے کہ تمام انبیاء کی توہین جرم قرار دینی چاہئے ۔ یہود اور سکھ برادری کو یہ حق پہلے سے حاصل ہے جس میں کسی کو کوئی اعتراض نہیں ان کا یہ مطالبہ ہے کہ یہ حق مسلمانوں کو بھی ملنا چاہئے ۔ اگر اس مطالبے کو مان لیا جائے تو اس سے کسی بھی مذہب یا انسانیت کو نقصان نہیں بلکہ فائدہ ہی ہو گا ۔ ہمارا مطالبہ ماننے سے لوگ برطانیہ اور دنیا بھر میں سکھ کا سانس لے سکیں گے اور عالمی برادری کو امن اور سکون ملے گا جس کیلئے دنیا ترس رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کی ترقی یافتہ اقوام سے سوال کرتے ہیں کہ اگر کسی پیغمبر یا نبی کو توہین کا نشانہ بنایا جائے تو کیا اس سے کسی کی تکریم و توقیر میں کمی واقع ہو گی ؟ پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہمیں لیبر پارٹی سے ہمدردی ہے لیکن MP فیونا ہمارے تجاویز کو پارلیمنٹ میں ناپیش کرکے سلائو سے مسلمان کمیونٹی کو ناراض کریگی جس سے لیبر پارٹی 17,500 رجسٹرڈ مسلم ووٹ سے ہاتھ دھو بیٹھے گی جس کا نقصان لیبر پارٹی کو ہو گا ۔ ہم سلائو کی تمام مسلمان کمیونٹی بشمول غیر مسلم کمیونٹی جو کہ یہ سمجھتے ہیں کہ تمام انبیاء کو عزت و تکریم ملنی چاہئے اور برطانوی حکومت کو ایسے قوانین پاس کرنے چاہیں گے جس سے توہین رسالت کے عمل کو روکا جائے ایسی تمام مسلم و غیر مسلم کمیونٹی سے پر زور اپیل کرتے ہیں جو کہ توہین رسالت کے روک تھام کیلئے برطانوی پارلیمنٹ میں تجاویز پیش کرنے کیلئے تیار ہوں ایسے امیدوار کو ووٹ دے کر کامیاب کریں تا کہ تمام مذاہب اور انبیاء کے ماننے والے لوگوں کے جذبات کو ٹھیس لگنے سے بچایا جا سکے پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور ممبران لیبر پارٹی سے ہمدردی رکھتے ہوئے بھی اس معاملے میں لیبر پارٹی کی مدد سے قاصر رہیں گے اور آئندہ انتخابات میں لیبر کا بائیکاٹ کرینگے جبکہ ان کے خیال میں اس وقت گرچرن سنگھ موزوں امیدوار ہیں جنہوںنے تحریریں لکھ کر تقسیم کی ہیں کہ وہ توہین رسالت کے خلاف برطانوی پارلیمنٹ میں تجاویز ضرور پیش کرینگے ۔