مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پارلیمانی امیدوار بریڈفورڈ مسائل کے ساتھ ساتھ مسئلہ کشمیر کو بھی اپنی ترجیحات میں سرفہرست رکھیں : مذاکرہ
بریڈفورڈ ... جموں و کشمیر تحریک حق خودارادیت یورپ کی اپیل پر بریڈفورڈ کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں نے کشمیری عوام کو ان کے حق خودارادیت دلوانے، اپنی اپنی پارٹیوں میں کشمیر پالیسی بنوانے، پاکستان اور بھارت سے مسئلہ کشمیر اٹھانے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل لے جانے اور کشمیریوں کی قومی شناخت کو برطانوی پارلمینٹ میں منظور کروانے کے لئے بھرپور یقین دہانی کروائی ہے۔ رسپیکٹ پارٹی کے لیڈر اور بریڈفورڈ ویسٹ کے پارلیمانی امیدوار جارج گیلوے، بریڈفورڈ ویسٹ سے لیبر پارٹی کی پارلیمانی امیدوار ناز شاہ، کنزرویٹو پارٹی کے جارج گرانٹ، بریڈفورڈ ایسٹ لیبر پارٹی کے پارلیمانی امیدوار کونسلر عمران حسین، کنزرویٹو پارٹی کے افتخار احمد، لبرل ڈیموکریٹ کے ڈیوڈ وارڈ اور یوکپ پارٹی کے اویس راجپوت نے وعدہ فارم پر دستخط کرکے کشمیری عوام کو دنیا بھر میں یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ان کی آزادی کی پرامن سیاسی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں۔ بریڈفورڈ کے ان سیاستدانوں نے جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت یورپ کی دعوت پر مقامی کمیونٹی سنٹر کے کھچا کھچ بھرے ہال میں مقامی عوام کو بھی یقین دلایا کہ وہ دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ مسئلہ کشمیر کو بھی اپنی ترجیحات میں سرفہرست رکھیں گے۔ تقریب کی صدارت تحریک کے سرپرست سردار عبدالرحمٰن خان نے کی۔ بریڈفورڈ کے پہلے ایشیائی لارڈ میئر محمد عجیب CBE، کنزرویٹو پارٹی بریڈفورڈ کے چیئرمین بیری ویکر MBE، ڈپٹی چیئرمین راجہ اشتیاق احمد، پاکستان کلب کے صدر بشارت علی، مانچسٹر سے کونسلر یاسمین ڈار، شبانہ الطاف عباسی MBE، کیتھلے سے علی اکبر چشتی، ہڈرز فیلڈ سے ڈاکٹر غلام عباس، مخدود طارق کاظمی، کونسلر غضنفر خالق، کونسلر فیصل خان، سابق ڈپٹی لارڈ میئر محمد جمیل، سابق کونسلر تاج سلام، سابق کونسلر راجہ سخاوت حسین، چوہدری کرامت حسین، حاجی قربان حسین، پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما راجہ خالد فاروق، کونسلر محمد شفیق، چوہدری ساجد پنوں، شرجیل ملک، خواتین رہنماؤں میں روبی بھٹی، فلک ناز احمد، بیرسٹر شازیہ انجم، صبیحہ محبوب، ڈاکٹر نشاط چوہان، چوہدری عبدالقیوم، محمد اسلم چوہدری، سابق کونسلر ریاض احمد، ابرار احمد، جبران الطاف، سابق کونسلر امداد حسین، ارشد علی، راجہ الطاف خان، چوہدری جاوید قادر، راجہ اشفاق خان، ای جے شفیق چوہان، حاجی طاہر، چوہدری علی اکبر، ناز شاہ کی خواتین کے علاوہ شہر بھر سے سرکردہ رہنماؤں نے شرکت کرکے مسئلہ کشمیر سے اپنی وابستگی کا اظہار کیا۔