مقبول خبریں
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے زیرِ اہتمام فکر مقبول بٹ شہید ورکز یونیٹی کنونشن کا انعقاد
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مسلم کانفرنس اپنے مقاصد اور مضبوط وابستگی کے ساتھ اپنے حدف کی طرف آگے جا رہی ہے،سردار عتیق احمد
برمنگھم:پاکستان کی دونوں جماعتوں اپوزیشن اور حکومت نے سیاسی ڈرون حملوں سے ہمیں ختم کرنے کی کوشش کی مگر آل جموں و کشمیر ریاستی جماعت ہوتے ہوئے آج بھی آزاد کشمیر میں ایک مضبوط سیاسی جماعت ہے جو اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کیلئے بھرپور جدوجہد کر رہی ہے،آل جموں و کشمیر ایک نظریہ اور ویژن کا نام ہے بھلے کتنی بھی سیٹیں ہوں ریاست میں اپنا تشخص برقرار رکھے ہوئے ہے ان خیالات کا اظہار بر منگھم کے مقامی ہوٹل میں آل جموں و کشمیر کانفرنس کے صدر اور آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس برمنگھم کے صدر راجہ اسحاق صابر کی دعوت استقبالیہ سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے کیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دو بڑی سیاسی پارٹیوں نے مل کر سیاسی ڈرون حملوں سے ہمارے خلاف سازش کی لیکن ریاست کی واحد جماعت ہوتے ہوئے آج بھی ہمارا سیاسی گراف دیگر تمام پارٹیوں سے سر فہرست ہے،انہوں نے کہا کہ ماضی سے سبق سیکھنا اور تاریخ کو یاد رکھنا چاہئے آج بھی اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس اپنے مقاصد کے ساتھ مضبوط وابستگی کے ساتھ اپنے حدف کی طرف آگے جا رہی ہے ہمارے مقاصد اسلام کی سر بلندی،ریاست جموں و کشمیر کے تشخص کو برقرار رکھنا،تحریک آزادی کشمیر کے لئے ہماری جدو جہد جاری رہے گی اور پاکستان سے وابستگی رکھتے ہوئے پاکستان کے تشخص کو برقرار رکھنا ہمارے چارٹر میں شامل ہے،انہوں نے کہا کہ سیاست میں ہار جیت تو لگی رہتی ہے لیکن پارٹیاں وہی زندہ رہتی ہیں جو اپنے مقاصد اور اصولوں پر سودے بازی نہیں کرتی،انہوں نے کہا کہ پچھلے سال جہاں حکومت اور اپوزیشن سے ہٹ کر آپ کے صدر جماعت کو اسلامی کانفرنس کے وزیر خارجہ نے دعوت دی اور بین الاقوامی فورم پر کھڑے ہو کر بات کرنے کا موقع دیا گیا، انہوں نے کہا کہ اخباری بیان بازی سے جماعتیں یوں ہی ختم نہیں ہوتیں اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کو ریاستی جماعت ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور کہا کہ مسلم کانفرنس نے ہمیشہ وقت کے ساتھ حکمت عملی اپنائی اور ریاست میں اپوزیشن میں رہتے ہوئے بھی فلاحی اور ریاستی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے اپنا رول ادا کیا ہے اور چند سیٹیں ہوتے ہوئے ہمیں کمزور نہ سمجھا جائے،ہماری جماعت آج بھی اپنے مقاصد میں کامیابی سے ہمکنار ہے اور بہت جلد آزاد کشمیر کے الکیشن میں لوگوں کو اپنی اہمیت پتہ چل جائے گی،میزبان راجہ اسحاق صابر صدر مسلم کانفرنس برمنگھم برانچ نے کہا مسلم کانفرنس ریاست کی نمائندہ جماعت ہے جس نے تحریک آزادی کشمیر کیلئے بہترین کوششیں اور جدو جہد کی ہے، انہوں نے کہا کہ آج آزاد کشمیر میں جس طرح کا حال ہے اور معاشرے میں تباہی اور بربادی کے سوا کچھ نہیں،انہوں نے کہا آج دنیا میں ترقی بڑی تیزی سے آ رہی ہے لیکن آزاد کشمیر میں لیڈر شپ کا فقدان ہے لیکن صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی ویژن سے آزاد کشمیر میں ایک بار پھر مثبت تبدیلی کے ثمرات مرتب ہونگے اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس آگے سے زیادہ فعال اور مضبوط ثابت ہو گی دیگر مقررین سے کونسلر چوہدری محمد فاضل،چوہدری جاوید احمد ایڈووکیٹ،عبدالخالق قادری اور دیگر بھی شامل تھے۔