مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
تاریخ ساز معرکے میں لیبر امیدوار ناز شاہ کی سپورٹ کیلئے سابق میئر لندن کین لیونگسٹن کی بریڈفورڈ آمد
بریڈفورڈ ... لٹل پاکستان بریڈفورڈ لندن کے سیاستدانوں کو ہمیشہ پسندیدگی کی نگاہوں سے دیکھتا ہے، جارج گیلوے لندن سے مستعفی ہوکر یہاں سے الیکشن لڑنے آئے تو انہیں تاریخ ساز کامیابی ملی، حالیہ الیکشن کیلئے لیبر نے انکے مقابلے میں لندن کی رہائشی ایک صومالی نژاد خاتون کو ان کے مقابلے کیلئے چنا مگر وہ اپنی بعض مجبوریوں کے باعث انتخاب نہ لڑ سکیں تاہم موجودہ امیدوار ناز شاہ نے اس کمی کو پورا کرنے کیلئے سابق میئر لندن کین لیونگسٹن کو اپنی انتخابی مہم کیلئے خصوصی طور پر لندن سے بلوایا۔ وہ بذریعہ ٹرین بریڈفورڈ پہنچے تھے جہاں پر ناز شاہ اور بریڈفورڈ کونسل کے لیڈر ڈیوڈ گرین نے ان کا استقبال کیا۔ وہ بریڈفورڈ کے سینٹری سکوائر میں پیدل چلتے ہوئے بریڈفورڈ یونیورسٹی پہنچے، ان کے ساتھ مقامی پارٹی ممبران بھی تھے۔ اس دوران وہ مقامی پاکستانی ریسٹورنٹ کے اندر بھی گئے وہ بریڈفورڈ یونیورسٹی میں سٹوڈنٹ سے ملے بعض سٹوڈنٹ نے اپنے مسائل بالخصوص ٹیوشن فیس پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ کین لونگسٹن نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ عوام ٹوری پارٹی کو چلتا کرے اگر مزید پانچ سال ان کو دیئے گئے تو ملک کا مکمل صفایا ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 1979کے بعد برطانیہ کی تاریخ میں اہم الیکشن ہیں۔ لیبر پارٹی پبلک سروسز کو بحال کرے گی۔ ہائوسنگ سسٹم کوبہتر کیا جائے گا۔ اس موقع پر ناز شاہ نے کہا کہ اسلامو فوبیا سے کمیونٹی کے اندر نفرتیں جنم لے رہی ہیں اس سے اس ایشو کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ مقامی سٹوڈنٹ نے کین لونگسٹن کو نوجوانوں کے مسائل سے تفصیلی آگاہ کیا۔ کین لونگسٹن نے کہا کہ ناز شاہ پارٹی کی جانب سے ایک مضبوط امیدوار ہیں۔ لیبر پارٹی کی انہیں مکمل حمایت حاصل ہے۔ اس کے بعد کین لونگسٹن نے ناز شاہ کے دفتر کا دورہ کیا اور ٹارلر وارڈ میں کونسلر ارشد حسین کی الیکشن کمپین کی افتتاح میں شریک ہوئے۔ ٹارلر وارڈ جب پہنچے تو کمیونٹی نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ ان کے گلے میں ہار ڈالے وہ فرداً فرداً ہر ایک سے ملے اس مو قع پر غضنفر خالق نے ان سے خصوصی ملاقات کی اور پارٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کین لونگسٹن نے پارٹی پالیسیوں پر بات کرتے ہوئے لیبر پارٹی کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔ اس موقع پر ناز شاہ سابق لارڈ میئر غضنفر خالق، کونسلر ارشد حسین، لیڈر آف کونسل ڈیوڈ گرین، کونسلر امیدوار فوزیہ شاہین، مینگھم وارڈ سے کونسلر امیدوار ثمینہ اختر اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بریڈفورڈ میں خوشحالی لانے کے لئے کمیونٹی کے اتحاد و اتفاق سے کامیابی حاصل کریں گے۔