مقبول خبریں
مکس مارشل آرٹ کونسل اور چیریٹی آرگنائزیشن کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
جنگ مسئلے کا حل نہیں دنیا ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئےمسلہ کشمیر کوسلجھائے: شبیر احمد شاہ
سرینگر... جموں کشمیر میں انتخابات کو ایک لاحاصل مشق اور نان ایشو قرار دیتے ہوئے فریڈم پارٹی کےسربراہ شبیر احمد شاہ نے کہا ہے کہ وہ گھر گھر جا کر الیکشن مخالف مہم چلائیں گے ۔انہوں نے کہا جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں لہٰذا دونوں ملکوں کی قیادت کوچاہیے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاملات کو الجھانے کی بجائے سلجھانے کی کوشش کریں۔ دوسری جانب تازہ ترین واقعات میں بھارت پولیس حکام نے بتایا کہ کشمیر میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں کم ازکم پانچ مشتبہ باغی ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ کشمیر کے مرکزی شہر سرینگر سے 35 کلومیٹر دور ایک جنگلاتی علاقے میں فوج اور پولیس نے مشترکہ کارروائی شروع کی تھی۔ حکام کے بقول باغیوں کی اکثریت کا تعلق کشمیر میں سب سے بڑے عسکریت پسند گروہ حزب المجاہدین سے تھا۔ کشمیر کا علاقہ پاکستان اور بھارت کے درمیان متنازع ہے اور دونوں ملک اس پورے علاقے پر حق ملکیت کے دعویدار ہیں۔ یہاں تقریباً دو دہائیوں سے بعض علیحدگی پسند گروہ مسلح کارروائیاں بھی کرتے آرہے ہیں۔