مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برطانیہ کی معاشی حالت بہتر بنانے کیلئے کنزرویٹو امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب کریں، ڈیوڈ کیمرون
ہالی فیکس:برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے یارکشائر کے عوام سے خصوصی اپیل کی ہے کہ اس ریجن کی تعمیر و ترقی،بے روز گاری کے خاتمہ اور برطانیہ کی معاشی حالت بہتر بنانے کے پروگرام کو جاری رکھنے کیلئے کنزرویٹو پارٹی پارلیمانی امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب کریں،برطانیہ مخلوط معاشرے کا ملک ہے اور اس ملک میں بسنے والے تمام لوگوں کو برابری کی بنیاد پر ترقی کے مواقع مل رہے ہیں اور مستقبل میں بھی کنزرویٹو حکومت اس علاقے سمیت مقامی سطح کی قیادت کی بھرپور معاونت کرے گی،وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے پڈسی کی مارجنل سیٹ کے امیدوار سٹیورٹ اینڈریو اور ہالی فیکس کی ٹارگٹ سیٹ کے امیدوار فلپ الارٹ کی انتخابی مہم کے سلسلے میں دونوں شہروں میں پارٹی عہدیداروں،بزنس لیڈرز اور طلباء کے علاوہ عام افراد سے خطاب کرتے ہوئے جہاں ان دونوں امیدواروں کی کامیابی کیلئے بھرپور قوت سے مہم چلانے کی ضرورت پر زور دیا وہاں وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے چند سخت فیصلے کر کے ماضی میں جو اقدامات کئے وہ ہماری مخلوط حکومت کی وجہ سے تھے مگر اب اگر23سے زائد سیٹیں مزید مل جائیں اور اس ریجن سے خصوصی طور پر ہمارے امیدوار کامیاب ہو جائیں تو ہم اکیلے حکومت بنا سکتے ہیں،انہوں نے لیبر پارٹی کی پالیسیوں اور سکائش نیشنل پارٹی سے مجوزہ اتحاد کو برطانیہ کیلئے خطرناک قرار دیتے ہوئے عوام کوخبر دار کیا کہ انتہا پسند گروپوں اور علاقائی پارٹیوں کی بجائے قومی سطح کی پالیسی رکھنے والی پارٹیوں کی کامیابی کی صورت میں مستقبل میں برطانیہ کو جہاں مقامی سطح پر پزیرائی مل سکتی ہے وہاں عالمی سطح پر بھی ہم اپنا مقام بنا سکتے ہیں،ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ یارکشائر کی کاروباری کمیونٹی کی وجہ سے اس علاقے میں بیروزگاری کے خاتمے میں مدد ملی ہے اور کنزر ویٹو پارٹی مستقبل میں مزید لوگوں کو روزگار مہیا کرے گی جبکہ ہائوسنگ کے شعبے میں واضع تبدیلیاں لائے گی، وزیر اعظم نے امیگریشن سے متعلقہ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تارکین وطن نے اس ملک میں موثر اور مثبت تبدیلیاں لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور وہ زندگی کے ہر شعبے میں ترقی کر رہے ہیں ہم امیگریشن پر پابندیاں نہیں لگائیں گے مگر ہنر مند افراد کو برطانیہ میں ایک منظم کنٹرولر امیگریشن کے ذریعے لیں گے، انہوں نے کہا کہ لیبر حکومت نے کھلے عام امیگریشن کیلئے راستے ہموار کئے جس کی وجہ ہمارے برطانوی شہریوں میں بیروگار میں اضافہ ہوا،انہوں نے اس موقع پر مختلف مختلف ترقیاتی پراجیکٹس کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا،وزیر اعظم کے اس دورے کے دوران جہاں مقامی پارٹی عہدیداروں نے شرکت کی وہاں بریڈ فورڈ ایسٹ سے پارلیمانی امیدوار افتخار احمد،جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کے چیئرمین راجہ نجابت حسین،ہڈر سفیلڈ کی پارلیمانی امیدوار عطرت علی،بیگم فلک ناز احمد، نوید ریاض،محبوب احمد،ڈاکٹر غلام عباس،علی اکبر چشتی،محمد ناظم،ہالی فیکس سے چوہدری صغیر احمد،سابق کونسلر شاکر صغیر،چوہدری زائد محمود اور دیگر کمیونٹی رہنمائوں نے بھی وزیر اعظم سے ملاقات کی جبکہ راجہ نجابت حسین نے وزیر اعظم کو دورہ بریڈ فورڈ کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کر لی۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر