مقبول خبریں
راچڈیل، ساہیوال جیسے شہروں کے رشتے کو مثالی بنایا جائیگا: ممبر پنجاب اسمبلی ندیم کامران
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ہم سب نبی آخر الزمانؐ کی شان اقدس میں گستاخی کیخلاف ایک ہیں، پیر علائوالدین صدیقی
برمنگھم:اپنے ایمان کو جلا بخشنے کیلئے عظمت مصطفےؐ کے جھنڈے لہراتے ہوئے ہدیہ درود و سلام کی صدائیں بلند کرتے ر ہو،اتوار19اپریل کو عورتیں مرد بوڑھے سب کے سب گھروں سے نکلیں اور یورپ اور برطانیہ کے سب سے بڑے چھٹے سالانہ جشن عید میلاد النبیؐ جلوس و جلسہ و تحفظ ناموس رسالت کا نفرنس کا حصہ بن جائیں،اپنے باہمی اتحاد اتفاق سے دنیا کو باور کروا دیں ہمارا طرز زندگی جدا ہو سکتا ہے مگر ہم سب نبی آخر الزمانؐ کی شان اقدس میں گستاخی کیخلاف ایک ہیں اپنے نبی کریمؐ کی شان میں توہین برداشت نہیں کر سکتے ان خیالات کا اظہار قائد تحریک تحفظ ناموس رسالت پیر علائوالدین صدیقی نے جامعہ مسجد آسٹن و آستانہ عالیہ میں علما و مشائخ،سیاسی سماجی رہنمائوں کے ایک نمائندہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس نمائندہ اجلاس میں خصوصی طور پر لارڈ میئر برمنگھم سید شفیق شاہ نے شرکت کی،سابق ممبر آف یورپین پارلیمنٹ فل بنین،مفتی گل رحمن قادری،حافظ فضل احمدقادری،رفتی رسول بخش سعیدی،ڈاکٹر حبیب پیر زادہ،مفتی یار محمد قادری،پیر محمد طیب الرحمن قادری،بیرسٹر محمد ایوب خان،قاری شعیب چشتی،راجہ زاہد نواز،مولانا بوستان قادری پاکستان سے آئے ہوئے مفتی ضمیر احمد ساجد،علامہ ضیا الرحمن،حافظ عنایت علی،قاری سلیم نقشبندی،قاری اعجاز احمد،علامہ مصباح المالک،علامہ ممتاز احمد صدیقی،علامہ محمد حنیف ،چوہدری عظیم کنوینئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی نائب حسین مغل،شہزاد اقبال کے علاوہ کثیر تعداد میں معززین نے شرکت کی،ساجد یوسف پیر ظہیر الدین نے نظامت کے فرائض احسن طریقے سے باری باری علامہ غلام ربانی افغانی اور علامہ نصیر اللہ نقشبندی نے سر انجام دیئے۔ پیر علائو الدین صدیقی نے مزید کہا کہ19اپریل کو ہونے والے عظیم الشان تحفظ ناموس رسالت کانفرنس کے انعقاد سے قبل ہی کانفرنس کے مقاصد پورے ہونے شروع ہو گئے ہیں گزشتہ تین ماہ سے ہر روز کہیں نہ کہیں دعوت آگہی بیداری مہم،حضورؐ کے ساتھ جذبہ عشق و محبت سے بالخصوص نوجوانوں میں آقائے دو جہاں کیساتھ والہانہ محبت انکے تمام پروگراموں میں شرکت سے واضح ہوتی ہے،انتہا پسندی کے بجائے یہاں کے آئین و قانون میں رہتے ہوئے کمال حکمت عملی سے امن کا پیغام یہاں کے اعلیٰ حکام اور ارباب اختیار کے سامنے رکھنا مقصود ہے،ایسا حل نکالا جائے تاکہ کوئی گستاخی نہ کر سکے،نمائندہ اجلاس سے لارڈ میئر سید شفیق نے کہا کہ میرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ عظیم الشان جشن میلاد اور تحفظ ناموس رسالت کی میزبانی ہم کر رہے ہیں،اس دن تمام حضرات اپنی اپنی فیملیوں کے ہمراہ آسٹن پارک آئیں۔سابق ایم ای پی فل بنسن نے کہا کہ برمنگھم ملٹی کلچر سوسائٹی ہے یہاں پر ہر کمیونٹی کو برابر حقوق حاصل ہیں ایک دوسرے کا احترام کیا جاتا ہے،ہماری کمیونٹی بھی کثیر تعداد میں شرکت کریگی،فضل احمد قادری،مفتی یار محمد قادری،علامہ بوستان قادری اور پیر ظہیر الدین نے بھی خطاب کیا۔