مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
شام پر جارحیت سےقبل اقوام عالم کوعراق اورافغانستان والاسبق نہیں بھولنا چا ہیے:لارڈ نذیر
لندن... لارڈ نذیر احمد نے کہا ہے کہ برطانوی پارلیمنٹیرینز نے شام کے خلاف جارحیت نہ کرنے کا اچھا فیصلہ کیا ہے کیونکہ میری زاتی خواہش بھی یہی تھی کہ ماضی میں کی گئی غلطیوں کو پھر سے دہرایا جاے، سب کو پتہ ہے کہ دہشت کردی اور کیمیائی ہتھیاروں کو بنیاد بنا کر کون سے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے..ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہووے کیا، یہ تقریب ان کی پاکستان روانگی سے قبل منعقد کی گئی اس دورے میں پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر گل بھی ان کے ہمراہ جا رہے ہیں تاکہ وزیر اعظم سے ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے دفتر کا حصول ممکن بنایا جاے لارڈ نذیر احمد نے اپنے خطاب میں مزید کہا میں طالبان کا حامی نہیں ہوں لیکن جدید اسلحےسے لیس عالمی اتحادی افواج کا جو حال بھوکے پیٹ ننگے پاؤں اور لوٹے اسلحے کے ساتھ انہوں نے عراق اور افغانستان میں کیا اس سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے ..لارڈ نذیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور ایران جیسی حکومتوں کے رویے سے مغرب نے بہت کچھ سیکھ لیا ہے کوئی شیعہ افراد کا حامی بن کر تو کوئی مخالف بن کر قتل و غارت کو ہوا دے رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ میرے دونوں سے محبت نفرت والے تعلقات رہے ہیں کیونکہ میں ایشوز کی بنیاد پر حمایت اور مخالفت کا حامی ہوں ..انہوں نے کہا اس دورہ پاکستان میں ان کی کوشش ہو گی کہ اوورسیز کمیونٹی کو دفتر کے حوالے سے کوئی خوشخبری دوں انہوں نے زبیر گل کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہووے کہا کہ یہ نڈر بے خوف اور درد دل رکھنے والا نوجوان ہے اس نے لازی میں بھی محدود اختیارات کے باوجود بہترین کارکردگی دکھائی اس لئے زبیر گل کو ترجیحی بنیادوں پر وزیراعظم ہاؤس میں آفس ملنا چاہیے ..تقریب کی نظامت کے فرائض بیرسٹر عابد حسین نے ادا کے ان کی دوبئی سیٹلمنٹ کے حوالے سے مقررین نے دلچسپ باتیں کیں اور کہا کہ وو ان کیلئے دعا گو ہیں کہ وہ جس مقصد کی خاطر ہجرت کر رہے ہیں اللہ انھیں کامیاب کرے اور وو پاکستانی فلم دبئی چلو کے ہیرو بھولا کی طرح واپس نہ زبیر گل نے کہا بیرسٹر عابد کی کمیونٹی کیلئے بری گراں قدر خدمات ہیں جنھیں ہمیشہ یاد رکھا جاے گا، انہوں نے مزید کہا کہ لارڈ نذیر کے ہمراہ وزیراعظم سے ملنے کا مقصد صرف یہی ہے کہ میں اپنی اوورسیز کمیونٹی کے علاوہ ان سے کچھ مانگنا نہیں چاہتا اور یہ گواہ رہیں انہوں نے کہا میں رب العزت سے بھی یہی دعا کرتا ہوں کہ میرے لئے جو بہتر ہو وہی فیصلہ ہو .. پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزاد کشمیر کے مرکزی صدرمحمدحنیف ملک نے کہا بھارت کی اشعال انگیز کارروائیوں اور کنٹرول لائن پر فائرنگ کے باعث خطے میں جنگ کا ماحول پیدا ہوا لیکن وزیر اعظم پاکستان نے صبر و تحمل اور ڈپلومیٹک طریقے سے صورتحال سے نمٹنے کی کوشش کی اور واضح کیا کہ جس واقعہ کو بنیاد بنا کر بھارت نے کارروائیاں شروع کی ہیں اس میں کوئی حقیقت نہیں۔ انہوں نے کہا قوم کی خوش قسمتی کی اسے میاں محمّد نواز شریف جیسا نڈر اور اصول پسند لیڈر ملا جسے اقتدار سے زیادہ اقدار پر فخر ہے انہوں نے کہا ہم سب کی شدید خواہش ہے کہ زبیر گل جیسا متحرک لیڈر اوورسیز مسائل کے حل کیلئے کسی اہم ذمہ داری کو قبول کرے ، تقریب میں مسلم ایڈ کے کمینٹی رابطہ آفیسر ولایت کھوکھر ، چودھری شکور، خواجہ ظہور، نذیر احمد بٹ ایم بی ای، پریس کلب کے جنرل سیکریٹری اظہر جاوید، کاروان فکر کے چیئرمین شاکر قریشی، میاں مسرور احمد، چودھری افضال، شاہد چودھری و دیگر کمیونٹی رہنما شریک تھے...