مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
آل پارٹی پارلیمنٹری گروپ آن پاکستان کے چئیر مین اینڈریوسٹیفنسن کافری امیگریشن کلینک
نیلسن ...پینڈل سے ممبر پارلیمنٹ اینڈریو سٹیفنسن نے ایک مقامی لاء فرم کے ساتھ مل کر امیگریشن کے مسائل کے حوالے سے کلینک کااہتمام کیاہے جہاں امیگریشن کے مسئلہ پر متعلقہ افراد بالمشافحہ رو برو مل کر مسئلہ کا حل یا مشورہ حاصل کر سکتے ہیں پچھلے دو ہفتوں سے تجرباتی طور پر کی گئی کلینک کے متعلق انہوں نے اسے اہم اورایک کامیا ب تجربہ قرار دیتے ہوئے مُسرت کا اظہار کیا ہے ممبر پارلیمنٹ اینڈریو سٹیفنسن نے اپنی اس کلینک کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے حلقہ انتخاب کے اکثر لوگ میگریشن کے مسائل سے دو چار ہوتے ہیں اور میں نے یہ ضروری سمجھاہے کہ صرف دفتر کی سہولت ناکافی ہے اس کے علاوہ بھی لوگوں کی مدد کرنے کا طریقہ اپنایا جائے اس لئے ایک لاء فرم کے ساتھ مل کربغیر کسی معاوضہ کے مفت مشورے کا سلسلہ بھی شروع کیا ہے اورجو مسئلہ یوکے بارڈر ایجنسی سے فوری میں حل کرا سکوں گا وہ حل کیا جائے گا اگر کیس کی نوعیت کے اعتبار سے مشورہ کی ضرورت ہو گی تومیرے ساتھ ایک تجربہ کار امیگریشن ایکسپرٹ موجودہوگا جس سے فوری مشورہ کیا جاسکے گا۔اینڈریو سٹیفنسن آل پارٹی پارلیمنٹری گروپ آن پاکستان کے چئیر مین بھی ہیں انہوں نے کہا کہ پینڈل میں اکثریت ایسے ایشیائی خاندانوں کی ہے جن کا پاکستان اور کشمیر میں مضبوط تعلق مو جود ہے اور امیگریشن مسائل کا پیش آنا نا گزیر ہے۔