مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت اور پاکستان کو خلوص نیت سے اقدامات کرنے ہوں گے،ایم پی رچرڈ
وٹفورڈ:برطانوی پارلیمنٹ کے ممبر اینڈ آل پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری رچرڈ ہرنگٹن نے اپنی انتخابی مہم کے موقع پر وٹفورڈ میں کمیونٹی رہنمائوں کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت اور پاکستان کو خلوص نیت سے اقدامات کرنے ہوں گے،انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مخلص نہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ریاست جموں و کشمیر کے قدرتی وسائل اور ریاست کی جغرافیائی حیثیت کو اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر رہے ہیں، رچرڈ ہرنگٹن نے کمیونٹی رہنمائوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا میری دلی خواہش ہے مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہو اور میں نے با ضابطہ طور پر کشمیری ملین مارچ میں بھرپور شرکت کی اور کشمیریوں کے مطالبہ حق خود ارادیت کی حمایت کی،یہ پہلا موقع ہے اس انتخابی مہم کے موقع پر کمیونٹی رہنمائوں نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کھل کر سوالات کئے،رچرڈ ہرنگٹن نے کہا کہ یہ حقیقت ہے ٹوری پارٹی نے اقتدار میں رہتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کشمیریوں کی کوئی مددنہ کر سکے۔رچرڈ ہرنگٹن نے اس موقع پر سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا بھارت اگر مسئلہ کشمیر پر کشمیریوں کو فریق تسلیم نہیں کرتا تو پاکستان سکیورٹی کونسل کے مستقل ممبر ممالک کا اجلاس بلائے اور ان کو اعتماد میں لے،پاکستان مسئلہ کشمیر پرکشمیریوں کا فریق ہے وہ مسئلہ کشمیر کو سکیورٹی کونسل میں اٹھائے انہوں نے کہامسئلہ کشمیر پر قراردادیں یو این اینڈ سکیورٹی نے نے پاس کی تھیں ان قراردادوں پر عمل کرنے کیلئے بھارت نے با ضابطہ یقین دہانی کرائی تھی یہ قراردادیں پاکستان اور بھارت کی اسمبلیوں نے پاس بھی کی تھیں،انہوں نے کہا کہ کشمیری مسئلہ کشمیر کے بنیادی فریق ہیں ان کی شرکت کے بغیر پاک بھارت مذاکرات کی کوئی آئینی اور قانونی حیثیت نہیں،رچرڈ ہرنگٹن نے میڈیا کے نمائندوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا اگر بھارت مسئلہ کشمیر حل نہیں کرناچاہتا تو یہ اقوام متحدہ اور سکیورٹی کونسل پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ریاست جموں و کشمیر کی15اگست1947کی پوزیشن بحال کرنے کے بارے میں ضرور سوچے ۔مسئلہ کشمیر حل نہ ہونے کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر کے عوام ذہنی نفسیاتی طور پر سخت تنائو،غربت،ریاستی دہشت گردی کا شکارہیں،ایم پی رچرڈ ہرنگٹن نے کشمیری قیادت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کشمیری قیادت نظم و ضبط،قومی اتفاق رائے سے محروم ہے،کشمیر کی دو طرفہ قیادت اور مقامی حکومتیں مسئلہ کشمیر کے حوالے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے متحد نہیں بلکہ مختلف گروپوں میں تقسیم ہیں جو نہیں ہونا چاہئے،ایم پی رچرڈ ہرنگٹن نے اپنے گزشتہ دورہ پاکستان کے حوالہ دیتے ہوئے کہا مسئلہ کشمیر عوام میں زندہ ہے جبکہ کشمیر ی قیادت اور پاکستان کی حکومت اور سیاستدان مسئلہ کشمیر پر صرف سیاست کرتے ہیں جبکہ برطانیہ میں کشمیری عوام مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بڑی جدو جہد کر رہے ہیں جسکا واضع ثبوت گزشتہ سال کشمیر ملن مارچ ہے،جہاں کشمیری قیادت متحد دکھائی گئی،ایک سوال کے جواب میں ایم پی رچرڈ ہرنگٹن نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا برطانیہ مسئلہ کشمیر کو اکیلا سکیورٹی کونسل میں لے جا سکتا ہے بلکہ اس کے لئے ضروری ہے پاکستان سکیورٹی سے مشورہ کرے،لابی قائم کرے ،برطانیہ سیکورٹی میں مستقل ممبر ہے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ضرور مدد کر سکتا ہے،برطانوی ممبر آف پارلیمنٹ رچرڈ ہرنگٹن نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کہا7مئی کے بعد برطانیہ میں تمام کشمیری جماعتوں پر مشتمل کانفرنس ہو گی اور مسئلہ کشمیر پر تمام کشمیری جماعتوں کو مدعو کیا جائیگا اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے متفقہ موقف اختیار کیا جائے گا،ایم پی رچرڈ ہرنگٹن نے کہا میں الیکشن جیتوں یا ہاروں میرا وٹفورڈ کمیونٹی سے رابطہ برقرار رہے گا انہوں نے آخر میں کہا مسئلہ کشمیر پر کشمیری جماعتوں کی ملاقات فارن آفس سے کرائی جائے گی ہمیں اس کیلئے تاریخ اور وقت کا انتظار ہے،اس موقع پر کونسلر ثقلین محمود،بابو اسلم،خلیل مغل،تحریک کشمیر وٹفورڈ برانچ کے صدر چوہدری محمد بشیر،حاجی محمد یاسین،چوہدری الیاس،ڈاکٹر مشکور خان و دیگر نے بھی خطاب کیا۔