مقبول خبریں
یورپین مسلم کونسل کے صدر میاں عبد الحق اور یو کے اسلامک مشن محمد صادق کھوکھر کا ناروے پہنچنے پر والہانہ استقبال
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پیپلزپارٹی عوامی خدمت کی بنا پر آ ئندہ بھی خطہ میں بر سر اقتدار آ ئے گی، چوہدری عبدالقیوم
لیڈز: پاکستان پیپلزپارٹی آ ئندہ بھی بھاری اکثر یت سے حکومت بنائے گی آزادکشمیر کی حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کر نے کیلئے دن رات مصروف عمل ہے پیپلزپارٹی کی حکومت نے وہ کام کیے ہیں جو سابقہ حکمران ساٹھ سالوں میں بھی نہیں کر سکے پیپلزپارٹی عوامی خدمت کی بنا پر آ ئندہ بھی خطہ میں بر سر اقتدار آ ئیگی پیپلز پارٹی کی حکومت وزیر اعظم چوہدری مجید اور شیر کوٹلی سینئر وزیر چوہدری یاسین کی قیادت میں متحد اور منظم ہے پیپلزپارٹی آزاد کشمیر مضبوط ہاتھوں میں ہے آصف علی زرداری اور محتر مہ فر یال تالپور کے بھر پور اعتماد نے ثابت کر دیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے ضلع کوٹلی کے عوام کے درینہ مطالبات کو پورا کر دیا ہے تاریخ میں پیپلزپارٹی کی حکومت اور چوہدری یاسین کے ضلع کوٹلی کے عوام سے خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکے گا ضلع کوٹلی پہلے بھی پیپلز پارٹی کا گڑھ تھا آ ئندہ بھی ضلع کوٹلی آ ئندہ بھی پیپلز پارٹی کا لاڑکانہ ثابت ہو گا ۔ان خیالات کا اظہار چیر مین یاسین فورس بر طانیہ اور کوارڈی نیٹر اور سیز وزیر اعظم آ زاد کشمیر سابق سینئر نائب صدر پیپلزپارٹی لیڈز چوہدری عبدالقیوم نے دورہ پاکستان سے واپسی پر چوہدری ایوب کی طر ف سے دی گئی استقبالیہ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں بھی واضع بر تر ی حاصل کر کے حکومت بنائے گی کیونکہ آزاد کشمیر کی حکومت نے عوام کا معیار زندگی بلند کر دیا ہے پیپلزپارٹی نے جو کام چارسال کے عر صہ میں کیے ہیں سابقہ حکمران ساٹھ سالوں میں بھی نہیں کر سکے میڈیکل کالجز آزاد کشمیر میں خواب سے زیادہ نہیں سوچا جا سکتا تھا پاکستان پیپلزپارٹی نے خواب کو حقیقت کا روپ دلوایا ہے جس کے اثرات اگلے چند سالوں میں عوام کے سامنے ہو نگے جب ہمارے نوجوان نسل ڈاکٹر انجینئر بن کر ملک اور قوم کی خدمت کا بیڑا اٹھائیں گے انہوں نے کہا کہ میں ایسے بیشمار نوجوان ہونہار طالبعلموں کو جانتا ہوں جن کے پاس وسائل نہیں تھے میڈیکل کالجز کی وجہ سے وہ آج ڈاکٹر بن رہے ہیں اس سے بڑھ کر ہماری کیا خوش قسمتی ہے اور سب سے بڑھ کر پارٹی وابستگی سے ہٹ کر عوامی خدمت ہمارے قائدین کا منشور ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے امن بھائی چارے کی سیاست کو فروغ دیا ہے ارو ہمیشہ عوامی خدمت پر توجہ دی ہے اور یہ اچھی روائت ہے تمام سیاسی جماعتیں ہمارے قائدین کی تقلید کر تے ہو ئے اچھی روایات کو فروغ دیں اور سیاست میں ذاتی حملوں کے بجائے سیاسی طور پر مقابلہ کر یںذاتیات کی سیاست کا دور ختم ہو چکا ہے عوام کارکر دگی کی بنیاد پر فیصلہ کر تے اور کام کر نے والوں کو لوگ ممبر اسمبلی منتخب کر واتے ہیں اور یہ اچھی روائت ہے انہوں نے کہا کہ ضلع کوٹلی کل بھی پیپلزپارٹی کا لاڑکانہ تھا آ ج بھی لاڑ کانہ ہے اور آ ئندہ بھی رہیگا صدر تقریب سابق مشیر حکومت وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کے قریبی ساتھی چوہدری علی شان نے کہا کہ نئی جماعت آنے سے کو ئی تبدیلی نہیں آ ئے گی نئی بوتل میں پرانی شراب والی بات ہے وہی لوگ پی ٹی میں جارہے ہیں جو دوسری جماعتون سے مسترد ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیرکی حکومت پانچ سال پورے کر یگی اور کارگردگی کی بنیاد پر ایکبار پھر بر سر اقتدار آ ئیگی انہوں نے کہا عمران خان چوردروازے سے اقتدار حا صل نہیں کر سکتے اور پاکستان کو کمزور کر نے کی سازشیں بند کر یں جمہوری سفر کو مضبوطی سے ہمکنار ہو نے دیں بین الاقوامی ایجنڈے کو پاکستان کے عوام نے مستر د کر دیاہے یہ وقت پاکستان میں انتشار کا نہیں ہے کیونکہ ہماری فوج کئی محازوں پر لڑ رہی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیلز پارٹی کے کارکن مطمئن ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت عوام کی بھر پور خدمت کر رہی ہے ۔ممبر آ رگنائزنگ کمیٹی بر طانیہ چوہدری حنیف ایڈووکیٹ کونسلر عارف حسین پیپلز پارٹی لیڈز کے سابق سیکر یٹر ی جنر ل چوہدری یعقوب سمیت دیگر افراد نے کوارڈی نیٹر ویزر اعظم چوہدری قیوم کو کامیاب دورہ پر واپس لیڈز آ مد پر خوش آ مدید کہا اور کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن بلاول بھٹو زرداری آ صف علی زر داری چوہدری مجید ارو چوہدری یاسین کا ہر اول دستہ ہیں اور رہیں گے ۔