مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بنات المسلمین نے اپنی کامیابیوں کے ذریعے کمیونٹیز کا اعتماد جیتا ہے، چیئرپرسن بی ٹی ایم سمیرا فرخ
ر اچڈ یل : بنات المسلمین نارتھ ویسٹ کی افتتاحی تقریب راچڈیل میں منعقد ہوئی جس کی میزبانی اور معاونت کے امور کونسلر عاصم رشید، کونسلر محمد زمان اور راکڈیل ایم ای پی میں ان کی ٹیم نے انجام دئیے۔ بی ٹی ایم کی ٹیم میں چیئرپرسن سمیرا فرخ، وائس چیئرپرسن انیلہ اسد، بی ٹی ایم پراجیکٹس ہیڈ کونسلر محمد اخلاق اور دیگر ایگزیکٹو ڈائریکٹرز فائزہ شاہد، ریحانہ شاہین، شازیہ اکبر اور میمونہ خان شامل تھیں۔ دیگر بورڈ ارکان میں ڈاکٹر شوکت نواز خان اور شبنم بیگم شامل ہیں جو اپنی دیگر مصروفیات کی بناء پر اس تقریب میں شرکت نہیں کر پائے۔ میزبان کونسلر عاصم رشید اور ڈیپلش کمیونٹی سنٹر راکڈیل میں ان کی ٹیم نے بی ٹی ایم کی ٹیم کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ مارچ 2015 میں بی ٹی ایم کی تقریب میں شرکت کے بعد کونسلر عاصم رشید اور ان کی ٹیم نے بی ٹی ایم کی ٹیم کو راکڈیل کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا۔ بی ٹی ایم کی وائس چیئرپرسن اور ڈائریکٹر فائزہ شاہد نے بی ٹی ایم کے کام کرنے کے طریقے پر ایک پریزنٹیشن دی اور پوری ٹیم کا باضابطہ تعارف کرایا۔ پریزنٹیشن میں بتایا گیا کہ بی ٹی ایم خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے کام کر رہی ہے اور ان کے کام کرنے کا طریقہ خاص طور پر خواتین کو خودکفیل بنانے کے لئے تشکیل دیا گیا ہے تاکہ وہ اپنی زندگیاں وقار اور احترام سے گزار سکیں۔ بی ٹی ایم پراجیکٹس ہیڈ کونسلر محمد اخلاق نے بتایا کہ بی ٹی ایم کو کوئی حکومتی ادارہ یا مقامی حکام فنڈز فراہم نہیں کر رہے۔ بورڈ ارکان کے علاوہ دیگر 200 اندراج یافتہ ارکان اس کی مدد کر رہے ہیں جو زیادہ تر گھریلو خواتین ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مقامی بزنس کمیونٹی نے بھی ہماری بعض تقاریب کو سپانسر کیا ہے اور اس کی واحد وجہ یہ ہے کہ بی ٹی ایم کی ٹیم اپنی کامیابیوں کے ذریعے اپنی کمیونٹیز کا اعتماد جیتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے ارکان کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور اب ہم اپنی سرگرمیاں ملک گیر سطح پر متعارف کرا رہے ہیں۔ بی ٹی ایم کو حال ہی میں سماجی خدمات کے شعبے میں کامیاب پروگراموں پر پی ٹی وی گلوبل کی جانب سے بہترین کامیابیوں کا ایوارڈ دیا گیا۔ بی ٹی ایم ٹیم کے تمام ارکان اپنی کمیونٹیز کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں جس کی بدولت وہ برطانیہ میں کامیابیوں کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں اور مستقبل قریب میں عالمی سطح پر بھی ایسی ہی کامیابیاں حاصل کریں گے۔ راکڈیل کونسلر جینیٹ ایمزلے، لیبر امیدوار لز مک انز اور ایم ای پی جولیا وارڈ نے بی ٹی ایم کے کام کرنے کے طریقے کو سراہا اور اس ماڈل کو ملک گیر سطح پر متعارف کرانے میں اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔ جولی وارڈ نے مزید کہا کہ کارپوریٹ ڈائریکٹر ہونے کے ناطے وہ بخوبی جانتی ہیں کہ پورے نظام کو چلانے کے لئے درست لوگوں اور مہارتوں کو یکجا کرنا کس قدر مشکل ہے۔ لہٰذا بی ٹی ایم کی پریزنٹیشن دیکھنے کے بعد انہوں نے تمام تر معلومات کی پیشکش اور کام کرنے کے ماڈل کی پیشکش کی تعریف کی۔ گریٹر مانچسٹر سے پولیس اینڈ کرائم کمشنر ٹونی لائڈز، راجہ نجابت حسین بانی جے کے ایس ڈی ایم برطانیہ و یورپ/ راکڈیل لیبر امیدوار سائمن ڈانزوک اور ساجد حسن ایڈووکیٹ نے کمیونٹیز کو یکجا کرنے کے لئے بی ٹی ایم کی ٹیم کے جذبے کو سراہا۔ انہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے کے آئیڈیا کو سراہا۔