مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پرویز مشرف کیخلاف غازی عبدالرشید اور ان کی والدہ کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا
اسلام آباد… سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف پولیس کے مقدمہ درج نہ کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی کیلیے درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس نورالحق قریشی نے کی۔ طارق اسد ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ واضح عدالتی احکامات کے باوجود پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا۔ جسٹس نورالحق قریشی نے پولیس کو مشرف کے خلاف فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ اندراج کیلیے ایس ایچ او تھانہ آبپارہ قاسم نیازی کو کمرہ عدالت میں بٹھا دیا۔ جسٹس نور الحق قریشی نے پولیس سے استفسار کیا کہ ابھی تک مقدمہ درج کیوں نہیں کیا گیا، ایس ایچ او تھانہ آبپارہ قاسم نیازی نے مقدمہ درج نہ کر کے توہین عدالت کی۔ عدالت نے مشرف کیخلاف مقدمہ درج کروانے کیلیے ایف آئی آر رجسٹر اور مقدمہ درج کرنیوالے متعلقہ اہلکار کو عدالت طلب کیا۔ مقدمہ درج کرنیوالا پولیس اہلکار ایف آئی آر رجسٹر کے ہمراہ عدالت پیش ہوا جہاں پر سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف قتل، اعانت جرم کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ اس سے قبل جنرل ریٹائرڈ پرویز مشر ف کودرپیش خطرات سے متعلق ایک حساس ادارے نے سیکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے کہاتھا کہ عدالت میں پیشی کے موقع پران پرحملے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے، تحریک طالبان نے اس سلسلے میں تین ازبک باشندوں کی خدمات بھی حاصل کرلی ہیں۔ منصوبے پر عمل درآمد کیلئے ایک گاڑی اور مزید کچھ افراد کو بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اور پرویز مشرف پر عدالت کے اندر حملے کی منصوبہ بندی بھی کی گئی ہے۔ جس پر ان کی سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی تھی ...