مقبول خبریں
دار المنور گمگول شریف سنٹر راچڈیل میں جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالہ سےمحفل کا انعقاد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سابق وزیر آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم کے اعزاز میں صاحبزادہ عرفان شاہ کی جانب سے استقبالیہ تقریب
کوونٹری : سابق وزیر حکومت آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کے اعزاز میں صاحبزادہ عرفان احمد شاہ کی جانب سے استقبالیہ تقریب جو کہ عرفان احمد شاہ کی رہائشگاہ پر منعقد کی گئی جس میں کوونٹری کی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ تارکین وطن اپنے وطن عزیز پاکستان کے سفیر ہیں اور آپ لوگوں کی محبت و پیار اپنے ملک سے بے مثل و بے مثال ہے ۔ دیار غیر میں شب و روز محنت شفت کرکے پاکستان کو کثیر تعداد میں زر مبادلہ بھیجتے ہیں جس سے وطن کی معیشت مستحکم ہوتی ہے ۔ پاکستان کا کوئی بھی قومی و بین الاقوامی مسئلہ ہوتارکین وطن کا تعاون بے مثال ہے ۔ ہم اپنی سیاست سے بالاتر ہو کر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کوشاں ہیں جو بھی سیاستدان اس قومی مسئلہ پر توجہ مرکوز کرے آپ لوگ اس سے دل و جان سے تعاون کریں مسئلہ کشمیر ہماری زندگی موت کا مسئلہ ہے ۔ اپنے اپنے مفاد سے بالا تر ہو کر پاکستان کی قومی سلامتی و سالمیت پر اپنا ہر مفاد قربان کریں ۔ میں عرفان احمد شاہ و دیگر آپ تمام احباب کا مشکور ہوں جو آپ نے میری عزت افزائی کی استقبالیہ تقریب میں شرکت کرنے والوں میں حاجی محمد انور ، اصغر علی ، راجہ شہزاد حاجی ضمیر ، جہانگیر بٹ ، محمد تنویز ، حاجی مرتضیٰ و دیگر شامل تھے ۔